English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترکاشی میں کورونا متاثرین کی لاشیں کھاتے ہوئے کتے : دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل

share with us

:یکم جون2021 (فکروخبر/ذرائع)اتراکھنڈ سے سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ اتر کاشی کے مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں واقع کیدار گھاٹ پر کورونا سے فوت ہونے والے افراد کی ادھ جلی لاشوں کو کتے کھا رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ان لاشوں کو گنگا ندی میں پھینک دیا گیا تھا اورتیز بارش کے بعد یہ لاشیں ندی کے کنارے پہونچ گئیں اورگند محسوس ہونے کے بعدکتے اسے کھانے کے لئے پہونچ گئے ،  

مقامی بلدیہ کے صدر رمیش سیموال نے کہا ’’مقامی لوگوں کی شکایت موصول ہونے کے بعد ہم نے ایک شخص کو مقرر کر کے ادھ جلی لاشوں کو دوبارہ چتا میں جلانے کو کہا ہے۔‘‘

حال ہی میں کوویڈ متاثرین کی سیکڑوں لاشیں اترپردیش اور بہار میں دریاؤں کے نیچے تیرتے ہوئے پائی گئیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ خوف ، لکڑی ، اور آخری رسومات کے اخراجات کی وجہ سے بظاہر ان کے رشتہ داروں نے انہیں ندی میں پھینک دیا تھا۔ 

جبکہ بہت سے خاندان ندی کے کنارے ریت میں مردوں کو  دفن کررہے ہیں۔ حال ہی میں اترپردیش کے اناو اور فتح پور اضلاع میں گنگا میں کئی درجن لاشیں تیرتی ہوئی پائی گئیں تھی، جس نے  مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر خدشات کو جنم دیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا