English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممتا بنرجی اور مودی کے مابین شہ اور مات کا کھیل جاری ،ممتا بنرجی کا بڑا داو

share with us

:یکم جون2021 (فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری  کے معاملے میں ممتا بنرجی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو دھول چٹا دی ہے۔ الپن بندوپادھیائے   مرکز کی جانب سے ان کی میعاد میں کی گئی گئی ۳؍ ماہ کی توسیع کو قبول نہ کرتے ہوئے پیر کو ملازمت سے سبکدوش ہوگئے جس کے فوراً بعد ممتا بنرجی  نے اعلان کیا کہ  وہ ۳؍ برسوں کیلئے بندوپادھیائے کو اپنی حکومت  میں چیف ایڈوائزر کے طور پر مقرر کررہی ہیں  جس کا اطلاق منگل سے ہوگا۔ 
ممتا بنرجی کا نہلے پر دہلا
  یاد رہے کہ ممتا بنرجی نے الیکشن بعد حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے کے پانچویں ہی دن مرکزی حکومت سے اپیل کی تھی کہ ریاست کے چیف سیکریٹری الپن بندوپادھیائے جو ۳۱؍ مئی کو سبکدوش ہورہے ہیں، کی خدمات میں ۳؍ ماہ کی توسیع کردی جائے۔ مودی حکومت نے ریاستی حکومت کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے  توسیع کے احکامات جاری کردیئے تھے تاہم  اب تک بندوپادھیائے نے اسے قبول نہیں کیاتھا۔اس بیچ  وزیراعظم کی قیادت میں سمندری طوفان سے متعلق جائزہ میٹنگ   کے بعد مرکزی حکومت نے بندوپادھیائے کو مرکز واپس بلا لیاتھا۔ انہیں ۳۱؍ مئی کو دہلی میں حاضر ہونے کا حکم دیاگیاتھا ۔ بندوپادھیائے جنہوں نے    ملازمت میں توسیع کو قبول نہیں کیاتھا نے  پیر کو سبکدوش ہونے کافیصلہ کیا اوران کی سبکدوشی کے فوراً بعد ممتا بنرجی نے انہیں اپنی حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کرلیا ہے۔ 
 مرکز نے الاپن بندوپادھیائے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا
  ممتا بنرجی نے  بندوپادھیائے کوچیف مشیر کار بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  ہےکہ اے کے ترویدی ریاست کے چیف سیکریٹری ہوں گے۔ تاہم مرکزی حکومت نے الپن بندو پادھیائے کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 
مرکزی حکومت نے آج پھر بندوپادھیائے کوطلب کیا
 اس سے قبل ممتا بنرجی  نے مودی حکومت کو ایک تفصیلی مکتوب روانہ کرکے اپیل کی تھی کہ بندوپادھیائے کودہلی واپس نہ بلایا جائے کیوں کہ مغربی بنگال میں کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی  کے دوران ان کی ضرورت ہے۔ ممتا کے اس خط کا جواب نہ میں  دیتے ہوئے مودی حکومت نے ہدایت دی ہے کہ الپن  بندوپادھیائے  منگل کو دہلی میں رپورٹ کریں۔ دوسری طرف ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ کوئی افسر ریاستی حکومت کی اجازت کے بغیرنئی آفس جوائن نہیں کرسکتا۔ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ ’’ہم انہیں  (بندوپادھیائےکو)  آزاد نہیں کررہے ہیں۔ وہ آج سبکدوش ہوگئے ہیں مگر میں انہیں آئندہ ۳؍ برسوں کیلئے ریاست کا چیف ایڈوائزر مقرر کررہی ہوں۔‘‘
 مرکزی حکومت کو ممتا بنرجی کا تفصیلی مکتوب
  اس سے قبل وزیرا عظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ممتا بنرجی نے اپیل کی تھی کہ چیف سیکریٹری الپن بندو پادھیائے کو دہلی طلب کرنے  کےفیصلے پر نظر ثانی کی جائےکیوں کہ ان کی مدت ملازمت میں تین مہینے کی توسیع بنگال حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے ۔  اس سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کے اس قدم کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے کہا  کہ مرکزنے ریاستی حکومت سے رابطہ کئے بغیر یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں  نے لکھا ہے کہ’’ مجھے امید ہے کہ چیف سیکریٹری کے تبادلےکی وجہ میری اور آپ کی  جائزہ میٹنگ نہیں ہونی چاہیے ۔اگر یہ بات ہے کہ تو پھر بنگال کے عوام کے مفادات کو پامال کیا جارہا ہے ۔‘‘
مرکز کے یکطرفہ فیصلے پر ممتا نے اعتراض ظاہر کیا
  ممتا نے لکھا ہے کہ ہماری درخواست پر مدت ملازمت میں توسیع کے بعد ریاستی حکومت سے رابطہ اور مشورہ کئے بغیر ایسا فیصلہ کیوں کیاگیا؟ یہ مکمل طور پر ناقابل عمل ہے اور اس سے ملک بھر کے تمام آئی اے ایس افسران کے کام متاثر ہوں گے۔ ممتا  بنرجی نے  خط میں جارحانہ رویہ اختیار کیا اورقوانین کا حوالہ بھی دیا ہے۔   اس سے قبل وہ یہ کہہ چکی ہیں کہ بی جے پی بنگال میں اپنی شکست کو ہضم نہیں کرپارہی ہے۔ مودی حکومت کے مذکورہ فیصلے پر آئی اے ایس برادری میں بھی حیرت کااظہار کیا جارہاہے۔ 

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا