English   /   Kannada   /   Nawayathi

سینٹرل وسٹا پروجیکٹ پر روک لگانے سے دہلی ہائی کورٹ کا انکار ، درخواست گزار پر لگایا 1 لاکھ کا جرمانہ

share with us

:31مئی2021 (فکروخبر/ذرائع)سینٹرل وسٹا کے منصوبے کے لئے جاری تعمیراتی کام پر تنقید کے درمیان ، دہلی ہائی کورٹ نے آج کہا کہ یہ ایک "ضروری قومی منصوبہ" ہے۔وبائی امراض کے درمیان تعمیراتی کام روکنے سے انکار کرتے ہوئے عدالت نے درخواست گزار پر ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا اور کہا کہ یہ اپیل درخواست گزار نے کسی کی ایماء پر کی تھی اور یہ حقیقی نہیں ہے۔ عدالت نے آج صبح سماعت کے دوران کہا کہ تعمیراتی کام معطل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کیونکہ مزدور اس جگہ پر موجود ہیں ۔شاہ پورجی پلونجی گروپ کو دیئے گئے معاہدے کے مطابق ، نومبر تک اس تعمیر کو مکمل کرنا ہے لہٰذا اسے جاری رکھنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔قومی دارالحکومت میں ٢٠ہزار کروڑ کے منصوبے کی تعمیر کو اپوزیشن کو ناراض کرتے ہوئے ’’ضروری خدمات‘‘ کے دائرے میں لایا گیا ہے۔دہلی میں، جو ایک مہینے سے زیادہ عرصے سے لاک ڈاؤن میں رہا تھا،تعمیراتی کام کی اجازت تھی، اور یہاں مزدوروں رہائش پذیر تھے۔ یہ منصوبہ پارلیمنٹ کی ایک نئی عمارت ، ایک مشترکہ مرکزی سیکریٹریٹ اور راشٹرپتی بھون سے انڈیا گیٹ تک تین کلومیٹر لمبے راجپاتھ کے نئے سرے سے تعمیر کا ہے۔ تبدیلی کے اس بڑے منصوبے کو حال ہی میں ماحولیاتی کلیئرنس ملا ہے ، جس سے وزیر اعظم کے لئے دسمبر ٢٠٢٢ تک نئے مکان کی تعمیر کی راہ ہموار ہوگی۔ نائب صدر کا گھر اگلے مئی تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا