English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم اکثریتی لکشدیپ کے خلاف سازش، راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو لکھا خط

share with us

:27مئی2021 (فکروخبر/ذرائع)مرکز کے زیر انتظام علاقہ اور مسلم اکثریتی لکشدیپ کے تعلق سے نئے ریگولیشن کا مسودہ اس وقت موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ کئی سیاسی لیڈروں نے اسے لکشدیپ کے خلاف سازش ٹھہرایا ہے، اور اب کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی اس سلسلے میں پی ایم مودی کو خط لکھ کر مداخلت کی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی نے خط کے ذریعہ پی ایم مودی سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے یہ یقینی بنائیں کہ مرکز کے زیر انتظام اس علاقہ کے حاکم پرفل کھوڑا پٹیل کے احکام کو واپس لیا جائے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ پرفل کے ذریعہ منمانے ڈھنگ سے لیے گئے فیصلوں کی وجہ سے اور ان کی عوام مخالف پالیسیوں کے سبب لکشدیپ کے لوگوں کے مستقبل کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے لکشدیپ میں احتجاجی مظاہروں کا تذکرہ کرتے ہوئے خط میں لکھا کہ ’’لکشدیپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ریگولیشن کا مسودہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے لکشدیپ کی ایکولوجیکل پیوریٹی (ماحولیاتی شفافیت) کو کمتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے اپنے خط میں دعویٰ کیا ہے کہ اس مسودہ میں موجود باتیں لکشدیپ میں اراضی ملکیت سے متعلق سیکورٹی کو کمزور کرتے ہیں، کچھ یقینی سرگرمیوں کے لیے ماحولیاتی ریگولیشن کو کمتر کرتے ہیں اور متاثرہ لوگوں کے لیے قانونی راستوں کو محدود کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ کچھ قلیل مدتی کمرشیل فائدوں کے لیے لکشدیپ میں روزی روٹی کی سیکورٹی اور ترقی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے پنچایت ریگولیشن کے مسودہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دو سے زیادہ بچوں والے والدین کو نااہل ٹھہرانے کا انتظام پوری طرح سے جمہوریت مخالف ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا