English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد نبوی پر میزائل کی فرضی ویڈٰیودکھانے والے بدنام زمانہ سنگھی اینکر سریش چوہانکے کے خلاف کیس درج

share with us

نئی دہلی:25مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) ہیٹ اسپیچ اور مسلم مخالف خبریں نشر کرنے کو لے کر آئے دن تنازع میں رہنے والے سدرشن نیوز چینل کے خلاف گزشتہ 18 مئی کو ایک ایف آئی آر درج کی گئی ۔ نیوزی لانڈری کی ایک رپورٹ کے مطابق سدرشن نیوز چینل پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ 15 مئی کو نشر ہونے والے اپنے پروگرام ٹائم شو ’ بنداس بول‘ میں ترمیم شدہ گرافکس کااستعمال کیا اور فرضی نیوز دکھایا تھا، ’بنداس بول‘ پروگرام اس چینل کے ایڈیٹر ان چیف سریش چوہانکے خود پیش کرتے ہیں۔ سدرشن نیوز چینل نے فلسطین پر اسرائیل کے حملے کی حمایت کرتے ہوئے ایک پروگرام میں سعودی عرب کے شہر مدینہ میں واقع مسجد النبوی پر میزائیل داغتے ہوئے دکھایا تھا، ایسا کرنے کے لیے چینل نے’کنورٹڈ گرافکس (ترمیم شدہ گرافکس) کا سہارا لیا تھا۔

چینل کے ایڈیٹر ان چیف سریش چوہانکے نے شو میں کہا تھا کہ اسرائیل کی حمایت کریں کیونکہ وہ اپنے دشمن اور جہادیوں کا صحیح ڈھنگ سے قتل کررہا ہے ۔

اس سلسلے میں رضا اکیڈمک کے ایک وفد نے ممبئی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر سنیل کولہے سے ملاقات کرکے چینل کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی تھی اور ساتھ ہی پائے دھونی پولیس چوکی میں شکایت بھی درج کرائی تھی، اس کے علاوہ انڈین سول لباریٹریز یونین (آئی سی ایل یو ) نے بھی اس شو پر اعتراض کا اظہار کیا اور مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر کو بھی خط لکھ کر کہاکہ یہ پروگرام ’بھڑکاؤ، قابل اعتراض اور پرتشدد ‘ ہے ۔
آئی سی ایل یو نے یہ بھی کہا کہ مدینہ کی مسجد پر حملہ کرتے دکھانا سعودی عرب کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات خراب کردے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا