English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال میں ممتا نے میدان میں اتاری اپنی پرانی ٹیم

share with us

کولکاتا:08؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مغربی بنگال میں اسمبلی نتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے بڑے پیمانے پر آئی ایس اور آئی پی ایس افسراان کا تبادلہ کیا تھا۔ممتا بنرجی نے اقتدار سنبھالتے ہی ان تمام تبادلو ں کو خارج کردیا ہے اور اپنی پرانی ٹیم کو بحال کردیا ہے۔ بنگال حکومت کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق کلکتہ میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ کونسل کے سی ای او پی الگانا ناتھن کو جنوبی 24 پرگنہ کا ضلع مجسٹریٹ بنا دیا گیا ہے۔مغربی بردوان ضلع کے ضلعی مجسٹریٹ (ڈی ایم) انوراگ شریواستو کو مغربی بنگال معدنی ترقی اور تجارتی کارپوریشن لمیٹڈ میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔

دارجلنگ ڈی ایم ششانک سیٹھی کو ندیا ضلع کا ڈی ایم بنایا گیا ہے جبکہ محکمہ آئی ٹی اینڈ الیکٹرانکس کے جوائنٹ سکریٹری وبھو گوئل کو ضلع مغربی بردوان کا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔ڈبلیو بی آئی ڈی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس پونم بلم کو دارجلنگ کا ڈی ایم بنا دیا گیا ہے۔

ایک اور حکم کے مطابق آئی پی ایس کیڈر میں ، ویسٹ زون کے اے ڈی جی آئی جی پی ڈاکٹر راجیش کمار اور علی پور کے ایس پی (سپرنٹنڈنٹ پولیس) کوویٹنگ میں رکھ دیا گا ہے۔ایس پی ہوڑہ (دیہی) سریہری پانڈے اور مشرقی بردوان ایس پی اجیت سنگھ کو بھی انتظار میں رکھا گیا ہے۔ اقتدار سنبھالنے کے فورا بعد ہی ، وزیر اعلی نے بدھ کے روز 29 اعلی پولیس افسران کا تبادلہ کیا تھا۔

دوسری طرف مغربی بنگال اسمبلی کمپلیکس میں سنٹرل فورس کے اہلکاروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جمعرات کو مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے سکریٹری نے اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے بی جے پی کے بہت سے نو منتخب ارکان اسمبلی کی حفاظت کیلئے مرکزی فورسیس دے رکھے ہیں۔ اب سنٹرل سیکیورٹی فورس کے جوان ان ارکان اسمبلی کے ساتھ اسمبلی احاطے میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

جمعرات کو نندی گرام سے بی جے پی کے نومنتخب ممبر اسمبلی اور سابق وزیر شوبھندو ادھیکاری اپنے عہدے کا حلف لینے اسمبلی پہنچے۔ اس وقت ان کی حفاظت میں تعینات سنٹرل فورس کے اہلکاروں اور صحافیوں کے درمیان تکرار ہوگیا تھا۔اس کے بعد ہی اسمبلی سکریٹریٹ نے جمعہ کے روز ایک حکم جاری کیا ہے جس میں مرکزی سیکیورٹی فورسز کے اسمبلی احاطے میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔ اس سلسلے میں ، اسمبلی کے گیٹ پر نوٹس چسپاں کیاکیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا