English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان کورونا وائرس : ریکارڈ ۴ہزار اموات ، اور ۴ لاکھ سے زائد نئے کیسز

share with us

:08؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کورونا کے قہر سے پورا ملک پریشان ہے اور کل ایک دن میں پھر چار لاکھ سے زیادہ نئے لوگ کورونا سے متاثر ہوئے اور ورلڈو میٹر پر جاری اعداد وشمار کے مطابق کل 4187 افراد کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوئی۔ ریاستی حکومتوں کی تمام تدابیر ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے اس وبا کو روکنے کے لئے کئی ریاستوں نے رات کا کرفیو، ہفتہ میں دو دن کا لاک ڈاؤن، مکمل لاک ڈاؤن وغیرہ نافذ کیے ہوئے ہیں، لیکن نئے معاملے مہاراشٹر کو چھوڑ کر باقی ریاستوں سے زیادہ ہی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں اموات کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار سے زیادہ رہی۔

واضح رہے کرناٹک میں بھی نئے مریضوں کی تعداد 48 ہزار سے زیادہ رہی، جبکہ دہلی میں یہ تعداد 19 ہزار سے زیادہ رہی۔ اتر ردیش میں اس وبا کا قہر جاری ہے اور کل وہاں 28 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اتر پردیش سے ملنےوالی خبروں کے مطابق وہاں پر وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، لیکن نہ تو وہاں لوگ جانچ کرا رہے ہیں اور نہ ہی حکومت کی جانب سے مناسب انتظامات ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا