English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابات کے بعد ایک بار پھر پٹرول ڈیزل کی قیمتوں نے پکڑی رفتار

share with us

:06؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 25 پیسے مہنگا ہوکر 90.99 روپے فی لیٹرپر پہنچ گیا ۔ ڈیزل کی قیمت آج 30 پیسے بڑھی اور یہ 81.42 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ تین دن میں دہلی میں پٹرول 59 پیسے اور ڈیزل میں 69 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے ساتھ ہی تیل قیمتوں میں لگاتار ہو رہے اضافہ کو حکومت اور تیل کمپنیوں کی لوٹ قرار دیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ‘‘چناؤ ختم، لوٹ پھر شروع!‘‘

ممبئی اور کولکاتا میں آج پٹرول 22-22 پیسے اور چنئی میں 20 پیسے مہنگا ہوا۔ پٹرول کی قیمت ممبئی میں 97.34 روپے ، چنئی میں 92.90 روپے اور کولکاتا میں 91.14 روپے فی لیٹر پرپہنچ گئی ۔

ڈیزل ممبئی میں 30 پیسے ، چنئی میں 26 پیسے اور کولکاتا میں 28 پیسے مہنگا ہوا۔ ممبئی میں اس کی قیمت 88.49 روپے ، چنئی میں 86.35 روپے اور چنئی میں 84.26 روپے فی لیٹررہی ۔

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لوگو ہو جاتی ہیں ۔

ملک کے چاربڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر ———— پٹرول ——————— ڈیزل

دہلی ———— 90.99 —————— 81.42

ممبئی ———— 97.34 —————— 88.49

چنئی ———— 92.90 ————— 86.35

کولکاتا ———— 91.14 —————— 84.26

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا