English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدر ایردوان کا شاہ سلمان سے رابطہ،شب قدر کی مبارک باد

share with us

صدر رجب طیب ایردوان نے سعودی عرب کے فرماں روا  سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

 صدارتی ذرائع کے مطابق، اس بات چیت میں ترک۔سعودی تعلقات پر غور کیا گیا  علاوہ ازیں صدر ایردوان نے  شب قدر  اور عید الفطر کی مناسبت سے سعودی شاہ کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

بات چیت میں دو طرفہ  معاملات اور تعاون کے والے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر نے  سعودی فرماں روا کے ساتھ 21 نومبر 2020 کو ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات  سمیت  جی 20  اجلاس سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا تھا۔

دونوں رہنماوں نے  دو طرفہ تعلقات کے فروغ  اور باہمی اختلافات دور کرنے کےلیے مذاکراتی ذرائع بحال رکھنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا