English   /   Kannada   /   Nawayathi

کووڈ سے نمٹنے کے لیے آر بی آئی نے 50 ہزار کروڑ کی امداد کا اعلان کیا

share with us

نئی دہلی:05؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) (بات چیت) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کووڈ سے متعلق انفراسٹرکچر سےوابستہ کمپنیوں ، دیگر اکائیوں اور عام لوگوں کو سستا قرض مہیا کرانے کے لئے 50 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے ، جو ریپو ریٹ شرح پر دستیاب ہوگا۔

آر بی آئی کے گورنر ششی کانت داس نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بینک ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں ، دوا ساز کمپنیوں ، کووڈ کے علاج کے لئے ضروری آلات ، آکسیجن اور وینٹی لیٹر تیار کرنے والی کمپنیوں ،ان کے درآمد کنندگان ، اسپتالوں ، نرسنگ ہومز اور پیتھالوجی لیبارٹریوں کو ریپو ریٹ پر قرضہ فراہم کر سکیں گے ۔

ان سے وابستہ لاجسٹک سروس فراہم کرنے والوں کے لئے بھی یہ قرض دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ عام لوگوں کو کووڈ کے علاج کے لئے بھی اسی زمرے میں قرض ملے گا ۔

یہ قرض ’پریارٹی‘ زمرہ میں دیا جائے گا اور قرض کی ادائیگی یا مدت پوری ہونے تک اسی زمرے میں رہے گا ۔ بینک31 مارچ 2022 تک یہ قرض دے سکیں گے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ میعاد تین سال ہوگی۔

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے مزید کہا کہ، ریزرو بینک آف انڈیا موجودہ کورونا کی صورتحال پر نظر رکھے گا۔ تمام وسائل اور آلات اپنے کنٹرول میں رکھیں گے، خاص طور پر شہریوں، کاروباری اداروں اور دوسری لہر سے متاثرہ اداروں کے لیے اپنے زیر انتظام تمام وسائل اور آلات دوسری لہر سے متاثرہ اداروں میں تعینات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے بعد، معیشت میں بحالی ہونی شروع ہوئی تھی، لیکن دوسری لہر نے ایک بار پھر بحران پیدا کردیا ہے۔

اس کے علاوہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج ’اپنے صارف کو جانو‘ (کے وائی سی) کے عمل آسان بنانے کے لئے کئی نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک کسی بھی اکاؤنٹ سے لین دین پر کے وائی سی اپ ڈیٹ نہ ہونے کے سبب 31 دسمبر تک روک نہیں لگا سکیں گے۔


آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اب پروپرائٹر شپ فرم، آرتھارائیڈ سنگنیچر اور قانونی یونٹوں کے مستفید مالکان بھی ویڈیو کے وائی سی کی سہولت کے اہل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی کے وائی کے پیریاڈک اپ ڈین کے لئے ویڈیو کے وائی سی سہولت کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ، بینک رواں سال 31 دسمبر تک صرف کے وائی سی اپ ڈیٹ نہ ہونے کے سبب کسی بھی کھاتے سے لین دین پر روک نہیں لگا سکیں گے۔ مسٹر داس نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اس دوران اپنے کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کرالیں۔ ساتھ ہی کے وائی سے اپ ڈیٹ کرنے کے لئے سبھی طرح کے ڈیجیٹل چینلوں کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ آدھار کارڈوں کی بنیاد پر کھولے گئے ایسے بینک کھاتے جن میں صارفین اور بینک ملازمین آمنے سامنے نہیں تھے اب تک محدود کے وائی سی کھاتوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ اب اس طرح کے تمام کھاتے مکمل کے وائی سی عمل آوری کےزمرے میں آئیں گے۔

کے وائی سی کے لئے الیکٹرانک دستاویزات بھی منظور ہوں گے۔ ڈیجی لاکر سے جاری شناخت کے دستاویزات کو بھی منظور شدہ شناختی کارڈ سمجھا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا