English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات کے بھروچ میں کووڈ اسپتال میں آتشزدگی سے ۱۶ مریضوں کی موت

share with us

:یکم مئی(فکروخبرنیوز/ذرائع)گجرات (Gujarat) کے کوویڈ اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ بھروچ کے پیٹل ویلفیئر اسپتال(Patel Welfare Hospital) میں رات ساڑھے بارہ بجے پیش آیا۔پیٹل ویلفیئر اسپتال میں کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے کووڈسنٹر (Covid Hospital)قائم کیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ گجرات کے وزیراعلیٰ نے مہلوکین کے لیے معاوضہ کا اعلان کیاہے۔

بھروچ کے ایس پی راجندر سنگھ چونداسامہ نے بتایا کہ آئی سی یو وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اسپتال میں آگ لگ گئی۔ اسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر روانہ کردی گئیں۔ جب تک کہ آگ پر قابو پالیا گیا اور مریضوں کو اسپتال سے باہر لے جایا جارہاتھا کہ حادثے میں 16 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔ ہلاک شدگان میں 14 مریض اور 2 نرسیں شامل ہیں ، جبکہ دیگر مرنے والوں کے بارے میں فی الحال معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ جس وقت اسپتال میں آگ لگی تھی اس وقت وہاں 58 مریض زیر علاج تھے۔ موقع پر پہنچنے والے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ سے جانکاری حاصل کی جارہی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

آگ لگنے کے بعد ، وہاں موجود مریضوں کو کسی طرح نکال لیا گیا اور اسے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔آگ اتنی بھیانک تھی کہ بہت سارے مریض اس کی لپیٹ میں آگئے۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آئی سی یو وارڈ میں آگ لگ گئی ، لیکن ابھی تفتیش جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا