English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتر پردیش میں انتخابی ڈیوٹی کے دوران 135 افراد کی موت، الہ آباد ہائی کورٹ الیکشن کمیشن سے برہم

share with us

:28اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)اتر پردیش پنچایت انتخابات کے دوران انتخابی ڈیوتی پر طعینات 135 افراد کی موت کے معاملہ پر اب ہائی کورٹ نے سخت رخ اپنایا ہے۔ کورٹ نے الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیتےہوئے نوٹس جاری کیا ہےاور کہا ہے کہ پنچایت انتخابات کے دوران سرکاری گایئڈ لائنس پر عمل کیوں نہیں کیا گیا ۔

نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق انتخابی ڈیوٹی کر رہے 135 افراد کی موت ہوئی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب مانگا ہے کہ کیوں نہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے اور مقدمہ چلایا جائے ۔ اس کے ساتھ عدالت نے کمیشن سے کہا ہے کہ وہ فورا کورونا گائیڈ لائنس پر عمل کرنے کو یقینی بنائیں۔عدالت نے کورونا گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کی صورت میں کمیشن کےافسران کے خلاف کارراوئی کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

عدالت نے کورونا وبا کو روکنے کے لئے حکومت کے رویہ کی بھی سخت تنقید کی ہے ۔کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت کا رویہ ’مائی وے یا نو وےیعنی میرا راستہ یا کوئی راستہ نہیں‘ کا طریقہ گلط ہےاور وہ یہ چھوڑ دیں اور لوگوں کے مشوروں پر عمل کریں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا