English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام میں زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں دہشت

share with us

نئی دہلی:28اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع) آسام کے کئی علاقوں میں بدھ کی صبح زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ صبح تقریباً 8 بجے آنے والے اس زلزلہ کے سبب لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے اور وہ محفوظ مقامات پر جانے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق بدھ کی صبح تیج پور کے نزدیک ریکٹر پیمانے پر 6.4 کی شدت والے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلہ کا مرکز آسام کے تیج پور سے 43 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ زلزلہ ہندوستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 7.51 بجے سطح سے 17 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

زلزلہ کا اثر آسام سمیت شمالی بنگال تک محسوس کیا گیا۔ گوہاٹی میں کئی مقامات پر بجلی چلی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلہ کے لگاتار کئی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کے اثر سے کئی گھروں میں دراڑ بھی پڑنے کی اطلاع ہے۔ سوشل میڈیا پر زلزلہ سے ہونے والے نقصان کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان گوہاٹی شہر میں ہوا ہے، جہاں کئی مقامت پر دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ زلزلہ کے سبب کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

آسام میں آنے والے ان جھٹکوں پر وزیر صحت ہیمنت بسوا سرما نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، کہ زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ساتھ میں زلزلہ کے بعد کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں، تاہم انہوں نے زلزلہ کی شدت 6.7 بتائی ہے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ سربانند سونووال نے کہا کہ آسام میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، میں سبھی کے خیریت سے ہونے کی دعا کرتا ہوں، ساتھ ہی لوگوں کو الرٹ رہنے کی صلاح دیتا ہوں، بقیہ اضلاع سے تازہ معلومات حاصل کر رہا ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا