English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ کے لئے عالمی میڈیا نے مودی کو ٹہرایا ذمہ دار : ہائی کمیشن کا سخت رد عمل

share with us

:27اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)بھارتی ہائی کمیشن نے بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے بارے میں آسٹریلیا کے اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹز پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ہائی کمیشن نے اس رپورٹ کو بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔

دراصل پیر کو آسٹریلیا کے اخبارات میں ایک مضمون شائع ہوا تھا، جس کا عنوان تھا 'مودی نے ہندوستان کو لاک ڈاؤن سے باہر نکال کو اس کو بربادی کی طرف ڈھکیل دیا‘۔

اس مضمون میں بھارت میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کی وجہ انتخابی ریلی اور کمبھ میلہ کو بتایا گیا تھا اس کے علاوہ مضمون میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے ماہرین کے مشورے کو نظرانداز کیا۔

اس کے بعد ہندوستانی ہائی کمیشن نے پیر کے روز دا آسٹریلین اخبار کے ایڈیٹر ان چیف کرسٹوفر ڈورے کو ایک خط لکھ کر ان پر الزام لگایا کہ وہ حکومت کی طرف سے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے اختیار کیے گئے طریقوں کو کمتر سمجھ رہے ہیں اور اپنی اسی سمجھ کی بنا پر گمراہ کن آرٹیکلس شائع کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

Letter from Indian High Commission

ہندوستانی ہائی کمیشن کا خط

اس خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے گذشتہ برس مارچ میں لگائے گئے لاک ڈاؤن سے لے کر اس برس ویکسینیشن مہم تک کورونا سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا