English   /   Kannada   /   Nawayathi

لال قلعہ پر تشدد کے ملزم کو ضمانت تو صدیق کپن کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیوں ؟

share with us

:27اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کو 5 اکتوبر کو ہاترس کی رپورٹنگ کرنے جاتےہوئےگرفتار کر لیا تھا اور ان کی آ ج تک ضمانت نہیں ہوئی ہےجبکہ پنجابی اداکار اور کارکن دیپ سدھو کو26 جنوری کو لال قلعہ کو نقصان پہنچانے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے معاملے میں پیر کو ضمانت دے دی گئی ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کورونا سے متاثرہ کیرالہ کے صحافی کے ساتھ جیل میں ہونے والے مبینہ غیر انسانی سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، اور اس میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر وینوگوپال نے خط میں لکھا ہے کہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی صدیقی کپن کورونا متاثرہ ہیں اور انہیں متھرا کے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری تنظیم نے وزیر اعلی کو بتایا کہ مسٹر کپن کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرکے ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔ اس نے بتایا کہ صحافی کے ہاتھوں میں ہتھکڑی لگی ہے اور انہیں چارپائی سے باندھ کر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر کپپن کے ساتھ ہونے والے سلوک پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور مسٹر یوگی کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کپن کو گزشتہ دنوں کورونا انفیکشن سے متاثر پایا گیا تھا اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا