English   /   Kannada   /   Nawayathi

آزاد فلسطین اور مسجد اقصی کی بحالی کیلئے نعرے بازی

share with us

26اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوج کے خلاف کامیاب احتجاج کیا اورعبادت کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں داخل ہونے کے لیے رکاوٹیں ہٹا دیں۔

 خبر کے مطابق،مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینی, نوجوانوں کی جھڑپیں بھی ہوئیں، نوجوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے  باب دمشق  سے رکاوٹیں ہٹا دیں۔

رمضان میں مسلمان عبادت کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں داخل ہو گئے، سینکڑوں فلسطینیوں نے نمازِ فجر ادا کی۔

اس موقع پر نوجوانوں نے آزاد فلسطین اور مسجد اقصی کی بحالی کیلئے نعرے بازی بھی کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ظالم اسرائیلی فوجیوں نے  فلسطینیوں سے جھڑپوں کے دوران بے دریغ گولیاں چلائیں، آنسو گیس کے گولے پھینکے اور  آبی توپوں کا استعمال بھی کیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا