English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں کورونا اسپتال میں آتشزدگی سے 82 مریض ہلاک

share with us

بغداد: 25اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)عراق کے ایک اسپتال میں آکسیجن سلینڈر پھٹنے سے کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 82 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں کورونا کے 82 مریض ہلاک ہوگئے، اسپتال میں آگ آکسیجن سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی۔

Iraq hospital fire 1

 

حادثے کے بعد فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور اسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے تیمارداروں سمیت دیگر عملے کو باہر نکالا گیا۔

Iraq hospital fire 3

عراقی شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے آگ نے تیزی سے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لیا جب کہ مریضوں کو آگ کی وجہ سے وینٹیلیٹرز سے ہٹانا پڑا جس کے باعث زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہوا۔

Iraq hospital fire 2

انسانی حقوق کمیشن نے آتشزدگی کے واقعے کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے عراقی وزیراعظم سے وزیر صحت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا