English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کے بڑھتے معاملات کے درمیان روسی ویکسین اسپوتنک وی کو ہنگامی استعمال کے لئےملی منظوری

share with us

:13اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع) کورونا کے بحران سے دو چار ہندوستان میں اب ایک اور کورونا ویکسین کے استعمال کو ہری جھنڈی دکھا دی گئی ہے۔ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی جی سی آئی) نے روس کی ’اسپوتنک پنجم‘ (Sputnik-V) کے ہنگامہ طور پر استعمال کو منظوری فراہم کر دی ہے۔

’کووی شیلڈ‘ اور ’کوویکسین‘ کے بعد اسپوتنک پنجم تیسری ویکسین ہے جسے ہندوستان میں استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جلد ہی اسے لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔ شرعات میں اسے روس سے درآمد کیا جائے گا لیکن آنے والے وقت میں اس ویکسین کو ملک میں ہی تیار کیا جائے گا۔

کووڈ-19 پر سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) نے پیر کے روز اسپوتنک کے محدود ایمرجنسی استعمال کی سفارش کی تھی۔ ڈی جی سی آئی نے بھارت بائیوٹیک کے کوویکسین اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے تیار کردہ آکسفورڈ ایسٹرازینکا کی تیار کردہ کووی شیلڈ کے ٹیکہ کو ہنگامی طور پر استعمال کے لئے جنوری میں ہی منظوری فراہم کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسپوتنک پنجم ویکسین کی 10 کروڑ خوراک اگلے 6-7 مہینے کے دوران درآمد کرنے کے امکانات ہیں۔ اس سے قبل روس نے پیر کے روز امیدا ظاہر کی تھی اس کے انسداد کووڈ ٹیکہ اسپوتنک پنجم کو ہندوستان میں منظوری ملنے کی خانہ پری جلد مکمل ہو جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا