English   /   Kannada   /   Nawayathi

معروف ماہر تعلیم جناب پروفیسر انیس چشتی انتقال کرگئے 

share with us

پونے 05؍اپریل 2021(فکروخبرنیوز) نائب صد کل ہند تحریک پیام انسانیت، ندوۃ العماء کے مجلس انتظامی کے رکن ، دسیوں کتابوں کے مصنف،حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے معتمد علیہ، معروف ماہر تعلیم  جناب پروفیسر انیس چشتی رحمۃ اللہ علیہ اب اس دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔
غیر مسلموں میں دعوت دین کے تعلق سے ان کی نمایاں خدمات رہی ہیں۔ موصوف کا جامعہ اسلامیہ  بھتکل سے گہرا تعلق تھا۔
حضروت مولانا ابوالحسن حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ پر ان کی مشہور کتاب تذکرہ ابو الحسن علی ندوی شائع ہوکر مقبول و عام و خاص ہوچکی ہے۔
ان کے انتقال پرناظم ندوۃ العلماء لکھو حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتھم اور مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی نے بھی اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔  صدر فکروخبر اور بھٹکل کے مشہور عالم دین مولانا محمد الیاس ندوی نے غم کااظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو ملت کے لیے عظیم خسارہ قرار دیا ہے۔ 
ادارہ فکر و خبر اس حادثہ پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں انھیں اعلیٰ معام عطا فرمائے،اور جملہ پسماندگان کو صبرِجمیل نصیب فرمائے۔آمین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا