English   /   Kannada   /   Nawayathi

الیکشن کمیشن غیر جانبدری بھول گیا ہے: پر ینکا - راہل

share with us

:04اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ای وی ایم معاملے میں الیکشن کمیشن کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کمیشن گڑ بڑی کرنے پر اتر گیا ہے اور وہ غیر جانبد اری کو بھول گیا ہے۔

محترمہ وڈرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کمیشن پر حملہ کیا اور کہا ’’ الیکشن کمیشن سے ہم بی جے پی لیڈر کی گاڑی میں ای وی ایم کے معاملے میں سخت کارروائی کا انتظار کر رہے تھے کہ کمیشن کے ایک اور قدم سے ایسا لگتا ہے کہ اس نے اپنی رول بک سے غیر جانبداری والے صفحے پھاڑ دیے ہیں ۔ بالآخر کس کے دباؤ میں دھمکی دینے والے بی جے پی لیڈر پر عائد پابندی کو 48 گھنٹے سے کم کرکے 24 گھنٹے کردیا گیا‘‘ ۔

مسٹر گاندھی نے انگریزی میں دو الفاظ لکھ کر ٹویٹ کیا ’ الیکشن‘ ’کمیشن‘ ۔ مسٹر گاندھی کے اس ٹویٹ سے لگتا ہے کہ وہ کمیشن کی وفاداری پر سوال اٹھا رہے ہیں ‘‘ ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا