English   /   Kannada   /   Nawayathi

تمل ناڈو :اسٹالن نے کہا حکومت بنی تو زرعی قوانین کے خلاف اسمبلی میں قرارداد اہم ترجیح

share with us

:30مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ڈی ایم کے سربراہ اور اپوزیشن کے وزیر اعلیٰ عہدہ امیدوار اسٹالن نے اپنے انتخابی جلسوں کے دوران واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ اگر تمل ناڈو میں ان کی حکومت بنی تو حکومت کی پہلی ترجیح ہوگی کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ تینوں نئے زرعی قوانین کے خلاف اسمبلی میں ایک قرارداد پاس ہو۔

تمل ناڈو اسمبلی انتخاب کے لیے پیر کے روز تروپتھور اور جھولارپیٹ میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ پنجاب، کیرالہ اور مغربی بنگال نے جہاں زرعی قوانین کے خلاف قرارداد پاس کیے ہیں، وہیں پلانی سامی کی قیادت والی اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت نے ایسا نہیں کر کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

اے آئی اے ڈی ایم کے اور اس کی معاون پی ایم کے دونوں کے خلاف تین زرعی قوانین اور سی اے اے کو پارلیمنٹ میں پاس کیے جانے پر خاموش رہنے کو لے کر اسٹالن نے نشانہ سادھا۔ اسٹالن نے اقلیتی طبقات کے حامی ہونے کے ان کے دعووں پر سوال کھڑا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈی ایم کے نے سی اے اے کے خلاف دو کروڑ دستخط کیے تھے اور اس کے اراکین نے پارلیمنٹ میں اس کے خلاف ووٹنگ بھی کی تھی۔

ڈی ایم کے لیڈر نے تروپتھور ضلع میں ایک سرکاری میڈیکل کالج، ایک پالی ٹیکنک کالج اور ایک مینگو پلمپ کارخانہ قائم کرنے کا وعدہ کیا اور ساتھ ہی ضلع کے نٹرام پلی اور ملگنڈا میں سیپسوٹ انڈسٹریل احاطہ بھی کھولنے کا وعدہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا