English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر : سوپور میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں دو میونسپل کانسلراور ایک پولس اہلکار ہلاک

share with us

سری نگر:30مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں مشتبہ ملی ٹنٹوں کے حملے میں زخمی ہونے والا کونسلر بھی دوران شب دم توڑ دیا، جس کے ساتھ ہی اس واقعے میں مہلوکین کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ بتادیں کہ سرکاری ذرائع کے مطابق سوپور میں پیر کی دوپہر کو لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹنٹوں نے میونسپل کونسل کے دفتر میں داخل ہوکر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک کونسلر اور ایک ایس پی او کی موت، جبکہ ایک دیگر کونسلر زخمی ہو گیا تھا۔

زخمی کونسلر جن کی شناخت شمس الدین پیر ساکن خوشحال کالونی سوپور کے بطور ہوئی تھی، کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ان کو شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی کونسلر کی دوران شب زخموں کی تاب نہ لانے کے سبب موت واقع ہوگئی، جس کے ساتھ اس واقعے میں مہلوکین کی تعداد تین ہوگئی۔

جن لوگوں کی گزشتہ روز حملہ کے دوارن موت واقع ہوگئی تھی ان کی شناخت کونسلر ریاض احمد پیر ولد غلام نبی پیر ساکن ننگلی سوپور اور ایس پی او شفقت نذیر خان ولد نذیر احمد خان ساکن منڈجی سوپور کے بطور ہوئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا