English   /   Kannada   /   Nawayathi

نماز میں مشغول بچوں پر گرا مسجد کا پلر ، دو بچوں کی موت ، ایک کی حالت نازج

share with us

شاملی :29مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) اترپردیش کے شاملی ضلع میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے ۔ مسجد میں نماز ادا کرنے گئے دو معصوم بچوں کی موت ہوگئی جبکہ تیسرے بچے کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ، جس کو شاملی کے ایک پرائیویٹ اسپتال سے ہائر سینٹر میرٹھ ریفر کردیا گیا ہے ۔ تینوں بچے شب برات کے موقع پر مسجد میں عشا کی نماز ادا کررہے تھے ، اسی دوران مسجد کا پلر گر گیا اور تینوں بچے پلر کے ملبے تلے دب گئے ۔ فوری طور پر تینوں بچوں کو ملبے سے نکالا گیا ، لیکن تب تک دو کی موت ہوگئی تھی جبکہ تیسرے کو بے ہوشی کی حالت میں ایک پرائیویٹ کلینک میں بھرتی کرایا گیا ، جہاں اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کردیا گیا ۔

یہ حادثہ شہر کوتوالی علاقہ کے محلہ مومن نگر میں پیش آیا ۔ مومن نگر میں واقع مدینہ مسجد میں شب برات کے موقع پر عبادت کرنے کیلئے لوگ پہنچے تھے ۔ عشا کی نماز میں محلہ کے باشندوں کی بھیڑ جمع تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اسی دوران مسجد میں واقع ایک پلر اچانک گرگیا ، جس کے نیچے محلہ کے تین بچے دب گئے ۔ بچوں کی چیخ سن کر آس پاس موجود لوگوں نے تینوں کو ملبے سے باہر نکالا اور شاملی کے پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایا ، جہاں ڈاکٹروں نے دو بچوں کو مردہ قرار دیا ۔

مرنے والے دونوں بچوں کی عمر تقریبا 12 سال بتائی جارہی ہے ۔ دونوں کے نام ہارون ولد خورشید اور مساریب ولد مطلوب ہے ۔ محلہ کے ہی 10 سالہ ثمر ولد کلیم کی حالت سنگین ہونے کی وجہ سے اس کو ہائر سینٹر کیلئے ریفر کردیا گیا ہے ۔
اتوار دیر رات دو بچوں کی موت سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ۔ اطلاع ملنے پر کوتوالی پولیس بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا