English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے کے ضوابط طے کرنے کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع

share with us

:24مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نیتانند رائے نے منگل کوکہاہے کہ حکومت نے لوک سبھاکو شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے تحت قواعد پر فیصلہ کرنے کے لیے 9 اپریل اور راجیہ سبھا کو9جولائی تک کا وقت دیا ہے۔انہوں نے یہ معلومات لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔رائے نے بتایاہے کہ سی اے ایکٹ -2018 کو 12 دسمبر 2019 کو مطلع کیا گیا تھا اور وہ 10 جنوری 2020 سے نافذ ہوا تھا۔وزیر نے کہا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی ماتحت قانون ساز کمیٹیوں نے اس قانون کے قواعد کافیصلہ کرنے کے لیے بالترتیب 9 اپریل اور 9 جولائی کا وقت دیا ہے۔رائے نے کہاہے کہ مرکز کے ذریعہ قوانین کے مطلع ہونے کے بعد غیرملکی جو سی اے اے کے تحت آتے ہیں وہ ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا