English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈاکٹر کفیل خان پر درج مقدمہ ختم کرنے کے معاملہ پر ہائی کورٹ نے یوگی حکومت سے ۲ ہفتوں میں طلب کیا جواب

share with us

:24مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ڈاکٹر کفیل خان کی عرضی پر ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔اس کے لئے سرکار کو۲؍ ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ڈاکٹر خان نےیہ عرضی علی گڑھ میں درج مقدمہ ختم کرانے کےلئے دائر کی ہے۔عدالت عالیہ نے اگلی سماعت کےلئے ۶؍اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔الٰہ آباد ہائی کورٹ کی یک رکنی بینچ میں منگل کو معاملے کی سماعت ہوئی۔ جسٹس جمشید منیر پر مشتمل اس بینچ کے سامنے ڈاکٹر خان کی جانب سے سینئر وکیل ایڈوکیٹ دلپ کمار گپتا، نذرالاسلام جعفری اور منیش سنگھ پیش ہوئے۔فاضل جج کے سامنے اس ٹیم نے اپنے موکل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی مانگ رکھی۔ان کی دلیل تھی کہ عدالت عالیہ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ ڈاکٹر خان کی جس تقریرکو اشتعال انگیز بتاکران کے خلاف علی گڑھ کی سول لائن تھانہ کی پولیس نےایف آئی آر درج کرائی ہے،اس میں تو ایسا کچھ ہے ہی نہیں جس سے سماجی یا مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام ڈاکٹر کفیل کے سر لگایا جائے۔انہوں نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گووند ماتھر کی سربراہی والی اس بینچ کے تبصرے کا بھی حوالہ دیا جس میں فاضل چیف جسٹس نے ڈاکٹر خان پر لگائے گئے قومی سیکوریٹی ایکٹ کو ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہیں ضمانت دی تھی۔
 اپنی پٹیشن میں ڈاکٹرکفیل نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک سرکاری ڈاکٹر ہیں اور ان کے خلاف پولیس کارروائی سے قبل متعلقہ محکمہ اور ادارے سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔ پولیس نے اس قانونی التزام کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جو اس کی منشا پر سوال اٹھاتا ہے ۔ساتھ ہی، اس ایف آئی آر کو ایک طرح سے غیر قانونی عمل بھی بنا دیتا ہے۔ ایسے میں ،اسے منسوخ کردینا چاہئے۔جسٹس منیر نے ان دلائل کو سننے کے بعد ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب کے ساتھ آنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے اگلی سماعت کیلئے  ۶؍اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے یوپی پولیس اور علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ کو اس معاملے میں سخت سست کہا تھا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا