English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کی منتخب حکومت کے اختیارات کو محدود کرنے والا بل لوک سبھا میں منظور

share with us

عام آدمی پارٹی کے احتجاج اور جنتر منتر پر اس کے دھرنے کوقطعی نظر انداز کرتےہوئے مودی سرکار نے  پیر کو  اس بل کو لوک سبھا میں منظور کرالیا ہے جس   میں دہلی کی منتخب حکومت  کے اختیارات کو محدودکرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں  اضافہ کیاگیاہے۔  ایوان زیریں میں بل کی منظوری کو کیجریوال حکومت  کیلئے جھٹکا سمجھا جارہاہے۔ کیجریوال نے لوک سبھا میں بل پاس ہونے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہلی کے عوام کیلئے توہین قرار دیا ہے۔  یہ بل چونکہ لیفٹیننٹ گورنر کو زیادہ اختیارات دے دیتا ہے  اس لئے یہ الزام لگایا جارہاہے کہ ریاست کی منتخب حکومت کو بائی پاس کرتے ہوئے مودی حکومت گورنر  کے ذریعہ ریاست کے انتظامات خود چلانا چاہتی ہے۔ 
 دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ اس بل کے ذریعہ آئین کو ملحوظ رکھتے ہوئے گورنر اور ریاستی حکومت کے رول کو زیادہ واضح کر دیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی جس نے اسمبلی کی ۷۰؍ میں سے ۶۷؍  سیٹیں جیتی ہیں،ا کثر الزام لگاتی ہے کہ مرکزی حکومت گورنر کے توسط سے ریاست کے انتظامات چلانا چاہتی ہے۔ 

بیمہ سیکٹر  میں ۷۴؍ فیصد ایف ڈی آئی کا بل بھی منظور

بیمہ کے شعبے میں ۷۴؍ فیصد ایف ڈی آئی کی راہ ہموار کرنے والے بل کو بھی پیر کو لوک سبھا میں منظوری مل گئی۔ یہ بل راجیہ سبھا میں پہلے ہی منظور ہوگیا ہے جس کےبعد اب  قانون   بننے کیلئے اسے صرف صدر کے دستخط درکار ہیں۔  حکومت نے بیمہ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد بڑھانےکا دفاع کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سے اس شعبہ کی توسیع ہوگی،بڑی آبادی کو اس کے دائرہ میں لایا جا سکے گا،روزگار کے موقع بڑھیں گے اور سرکاری اور نجی شعبہ کی بیمہ کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو لوک سبھا میں بل کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ    بیمہ شعبہ کی جو کمپنیاں بیمار ہیں   ان کےلئے غیر ملکی سرمایہ کاری سنجیونی کا کام کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا