English   /   Kannada   /   Nawayathi

بار بار دہرانے پر بھی، جھوٹ جھوٹ ہی رہتا ہے، راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر طنز

share with us

:22مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس کے سابق صدر اور رہنما راہل گاندھی آج کیرالا کے دورے پر ہیں، وہ کیرالا میں ہونے والے عام اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے، انہوں نے ایک بار پھر وزیر اعظم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بار بار دہرانے پر بھی، جھوٹ جھوٹ ہی رہتا ہے۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے 14 اور 25 فروری کو دو اخباروں میں شائع ہونے والے ایک جیسے اشتہار پر وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا ہے۔ دراصل، پی ایم مودی کی تصویر کے ساتھ ’پربھات خبر‘ اور ’سن مارگ‘ نامی اخباوں میں ایک جیسے اشتہار شائع ہوئے تھے۔ یہ اشتہار پہلے 14 فروری کو، پھر 25 فروری کو شائع کیا گیا تھا، دونوں اشتہارات میں پی ایم مودی کی تصویر کے ساتھ ایک خاتون کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے۔

ان اخباروں میں تصویر کے ساتھ شائع اشتہار میں لکھا ہے کہ 'میں نے اپنا گھر پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت حاصل کیا، تقریبا 24 لاکھ خاندانوں کے سر پر چھت ہونے کے باعث وہ خود کفیل ہوگئے۔ ایک ساتھ آئیں اور مل کر خود انحصار ہندوستان کے خواب کو حقیقت بنائیں، اس کے ساتھ ایک نعرہ بھی لکھا ہے۔ 'خود انحصار ہندوستان، خود انحصار بنگال'۔

خبروں کے مطابق اشتہار میں جس خاتون کی تصویر شائع ہوئی ہے اس کا نام لکشمی دیوی ہے۔ لکشمی دیوی کے پاس اپنا مکان نہیں ہے۔ وہ ایک بہت ہی چھوٹے مکان میں رہتی ہیں جس کا ماہانہ 500 روپے کرایہ لیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لکشمی دیوی کو یہ تک نہیں معلوم کہ ان کی یہ تصویر کب لی گئی تھی۔ اب اس اشتہار کے بہانے اپوزیشن مودی حکومت پر جھوٹے پروپیگنڈے کا الزام لگا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا