English   /   Kannada   /   Nawayathi

مزید چار ائیرپورٹ کی نجکاری کی تیاری میں مودی حکومت ، راہل گاندھی کا تیکھا وار

share with us

:15مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو بڑھتی نجکاری کے لیے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں ملک کے چار بڑے ائیرپورٹ میں مرکزی حکومت کی حصہ داری بیچنے کی خبر کا تراشہ لگایا ہے اور اس کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مودی حکومت کو صرف بیچنا آتا ہے، یہ کچھ بنانا نہیں جانتی۔

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں اخبار کی اس خبر کو پوسٹ کیا ہے جس میں مرکزی حکومت کے ذریعہ دہلی، ممبئی، بنگلورو اور حیدر آباد ائیر پورٹ میں اپنی بچی ہوئی حصہ داری فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کرنے والی خبر شائع ہوئی ہے۔ کانگریس لیڈر نے ٹوئٹ کر لکھا ہے ’’بنانا نہیں، صرف بیچنا جانتا ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے ہیش ٹیگ انڈیا اگینسٹ پرائیویٹائزیشن کے ساتھ آگے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’مودی حکومت کے ان فیصلوں سے عام لوگوں کو نقصان ہوگا اور ان کے مٹھی بھر ساتھیوں کو فائدہ پہنچے گا۔‘‘

خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کے مطابق مودی حکومت دہلی، ممبئی، بنگلورو اور حیدر آباد ائیر پورٹ میں اپنی بچی ہوئی حصہ داری بیچنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ حکومت نے ملکیتوں کو فروخت کر 2.5 لاکھ کروڑ روپے جمع کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اسی کے تحت ان ہوائی اڈوں میں حکومت اپنی باقی بچی شراکت داری بھی فروخت کرنا چاہ رہی ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔ غور طلب ہے کہ ان ائیر پورٹس کی نجکاری پہلے ہی ہو چکی ہے اور ان میں اے اے آئی کے ذریعہ سے حکومت کی جزوی شراکت داری ابھی بچی ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا