English   /   Kannada   /   Nawayathi

آنے والے وقت میں پی ایم مودی کو بھگوان مانیں گے لوگ : اتراکھنڈ وزیر اعلی

share with us

:15مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اتراکھنڈ بی جے پی میں گھمسان کے بعد نوتقرر وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کا موازنہ بھگوان رام اور کرشن سے کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بنائے جانے سے خوش تیرتھ سنگھ راوت نے پی ایم مودی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ جس طرح ’دواپر‘ اور ’تریتا‘ یُگ میں بھگوان رام اور کرشن کو ان کے کاموں کی وجہ سے لوگ بھگوان ماننے لگے تھے، اسی طرح سے لوگ پی ایم مودی کو بھی آنے والے وقت میں بھگوان رام اور کرشن کی طرح ماننے لگیں گے۔

تیرتھ سنگھ راوت نے یہ بیان ہریدوار میں ہنس فاؤنڈیشن کے ذریعہ منعقد نیتر کمبھ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ پی ایم مودی کو بھگوان رام کی طرح ماننے والے تیرتھ سنگھ ان کی تعریف کرتے کرتے اس قدر جذبات میں بہہ گئے کہ وہ انھیں ’کل یُگ‘ کا بھگوان رام بتانے لگے۔ تقریب کے دوران انھوں نے کہا کہ ’’پی ایم مودی ایک چمتکاری شخص ہیں۔ انھوں نے اپنے کاموں سے ایسا کر دکھایا ہے۔ پہلے ہندوستان کے قومی لیڈروں کو دنیا میں کوئی خاص توجہ نہیں ملتی تھی، لیکن آج دنیا بھر کے بڑے سے بڑا لیڈر پی ایم مودی کے ساتھ صرف تصویر کھنچوانے کے لیے پرجوش رہتے ہیں۔‘‘

تیرتھ سنگھ راوت نے بھگوان رام اور کرشن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے دواپر اور تریتا یُگ میں بھگوان رام اور کرشن نے سماج کے لیے اس طرح کے کام کیے گئے تھے کہ لوگ انھیں بھگوان ماننے لگے تھے، آنے والے وقت میں کچھ ایسا ہی پی ایم مودی کے ساتھ ہونے والا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب پی ایم مودی کو لوگ بھگوان کی شکل میں دیکھیں گے۔ تیرتھ سنگھ نے مزید کہا کہ ’’مودی ملک میں اس طرح کے کام کر رہے ہیں کہ ان کی لوگوں کو جے جے کار کرنی چاہیے۔‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا