English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیطان وسیم رضوی کو سزا دلانے کے لئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

share with us

وسیم رضوی کے حالیہ جاہلانہ بیان پر ممبئی میں تمام مکتبہ فکر کی ایک اہم نشست کا انعقاد عمل میں آیا جس میں گستاخ کو سزا دلانے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا سید اطہر علی نے ملت کے افراد کو مطمئن رہنے اور مشتعل نہ ہونے کی تاکید کی اور کہا کہ خبیث وسیم رضوی کی اس حماقت کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

شعیہ عالم دین ظہیرعباس رضوی (نائب صدر آل انڈیا شیعہ وقف بورڈ) کے مطابق وسیم رضوی کی مذموم حرکت معاف نہیں کی جائے گی۔یہ ملّت اِسلامیہ کا مسئلہ ہے جسے ہم متحدہ پلیٹ فارم سے حل کریں گے۔ مولانا محمود خان دریابادی (سیکریٹری جنرل آل انڈیا علماء کونسل) نے کہا کہ ملعون وسیم رضوی کی جاہلانہ اپیل کے خلاف ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔آپس میں مشتعل ہونے سے بچیں۔قانونی طور پر وسیم رضوی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مولانا عبدالجلیل انصاری(نمائندہ صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی) کے مطابق ہم متحدہ پلیٹ فارم کی تائید کرتے ہیں اور وسیم رضوی کے خلاف ہر طرح کی کوشش میں ساتھ دیں گے۔

عبد الحسیب بھا ٹکر (صدر،جماعت اسلامی ہند،ممبئی شہر) نے کہا کہ قرآن کی عظمت کو جو ٹھیس پہنچانا چاہیں گے وہی خود زلیل و خوار ہو کر رہ جائیں گے۔

علماء و قائدین نے نوجوانوں سے گزارش کی ہے کہ ان کو مشتعل ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ قانونی طور پر اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔ جذبات کو مجروح کرنے کی بات کہی گئی،اس کا بھی مزید متحد ہو کر مقابلہ کیا جائے گا۔اپنی طاقت کو صحیح حکمت اور ہوش کے ساتھ اس مشن کو آگے لے کر چلیں کیونکہ یہ صرف fir تک محدود نہیں ہے۔ خاطی کو آخری انجام کی طرف پہنچانے کی ضرورت ہے۔

فرید شیخ(امن کمیٹی) کے مطابق وسیم رضوی rss کا ایجنٹ ہے جو اُن کی زبان بول کر واہ واہی لوٹنا چاہتا ہے۔تمام مکاتب فکر مل کر اس معاملے کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں باقی تمام صبر کا مظاہرہ کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا