English   /   Kannada   /   Nawayathi

امبانی کے گھر دھماکہ خیز مواد معاملہ : پولس انسپکٹر سچن وازے گرفتار : بی جے پی شیوسینا پر حملہ آور

share with us

ممبئی:14مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) معروف کاروباری مکیش امبانی کے گھر کے باہر برآمد دھماکہ خیز مواد سے لیس کار کے مالک ہرین کی پراسرار موت کے معاملہ میں ممبئی پولیس کے انسپکٹر سچن وازے کو گزشتہ شب دیر گئے این آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔ سچن وازے کو 12 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا۔

سچن وازے کی قبل از ضمانت گرفتاری کی درخواست تھانے کی سیشن کورٹ نے مسترد کر دی تھی، اس معاملہ میں کار کے مالک من سکھ ہرین کی پر اسرار طور پر موت واقع ہوگئی تھی اور اس کی اہلیہ نے سچن وازے کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ ملزم کی حراست میں تفتیش انتہائی ضروری ہے۔

وازے جنوبی ممبئی میں کمبالا ہل واقع ایجنسی کے دفتر میں صبح تقریباً 11 بجے اپنا بیان درج کرانے کے لیے پہنچے تھے۔ وازے کی گرفتاری کے بعد بی جے پی نے بیان جاری کر کے ان کا نارکو ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہویے کہا، ’’آخر کار سچن وازے کو این آئی اے نے گرفتار کر ہی لیا۔ کیا سچن وازے کو بچانے والی شیو سینا کی حکومت ملک سے معافی مانگتے ہویے سچن وازے کا نارکو ٹیسٹ کرے گی؟ ہمارا مطالبہ ہے کہ سچن وازے کا نارکو ٹیسٹ کیا جائے تاکہ معلوم چل سکے کہ حکومت مہاراشٹر اسے بچانا کیوں چاہتی ہے؟ ایسے کن ناموں کو مہاراشٹر حکومت بچانا چاہتی ہے؟ شیو سینا اور مہاراشٹر حکومت کا اصل چہرہ لوگوں کے سامنے آیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا