English   /   Kannada   /   Nawayathi

روزگار مانگنے والے نوجوانوں کو پولس کے ڈنڈے اور اینٹی نیشنل کا لیبل دے رہی ہے سرکار

share with us

:13 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی  نے روزگار کو لے کر ایک بار پھر بی جےپی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے بے روزگار کے معاملہ پر مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ ’’طلبہ اور نوجوان  کو ملازمت چاہئے لیکن حکومت دے رہی ہے پولیس کے ڈنڈے، واٹر گن کی بوچھار، اینٹی نیشنل کاٹیگ اور بے روزگاری۔‘‘ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ’اسٹوڈنٹس وانٹ جابس‘ یعنی طلبہ کو ملازمت چا ہئے کا ہیش ٹیگ بھی چلایا جس پر کافی ٹویٹس ہوئے ۔
  کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی بی جے پی حکومت میں بڑھتی بے روزگاری کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’ہر سال ۲؍ کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا  وعدہ کرنے والی بی جے پی حکومت میں روزگار کی حالت دیکھیے۔ بے روزگاری گزشتہ ۴۵؍سال کے عروج پر، ۲۸؍ لاکھ سرکاری ملازمتوں کے عہدے خالی، بھرتیوں، امتحان، ریزلٹ اور جوائننگ کا نام و نشان نہیں۔ اب مزید جھوٹے وعدے نہیں،  نوجوان کو ملازمت چاہئے۔‘‘
 اس سے قبل یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرینکا گاندھی نے ایک ٹویٹ کیا جس میں لکھا کہ ’’اشتہارات کی سرکار، جھوٹا سارا پرچار، ٹویٹر پر بانٹے نوکری، نوجوان کو کیا درکنار، یوگی جی، یہ جو پبلک ہے، سب جانتی ہے۔ یو پی کے نوجوانوں سے ۷۰؍ لاکھ ملازمتوں کا وعدہ تھا لیکن لاکھوں آسامیاں خالی پڑی ہیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا