English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب وہیل چیئر پر ممتا بنرجی کریں گی انتخابی تشہیر ، حملہ میں شدید زخمی ہونے کا دعوی ، بی جے پی نے ڈرامہ باز قراردیا

share with us

کولکاتا:11 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے حامیوں کے لیے ایک ویڈو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کے روز ہونے والے حملہ میں انہیں شدید چوٹیں لگی ہیں اور ہاتھ - پیر میں کافی درد ہو رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ دنوں میں باہر آئیں گی اور ویل چیئر پر بیٹھ کر انتخابی تشہیر انجام دیں گی۔

ویڈیو میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے سر میں بھی شدید درد ہے۔ خیال رہے کہ ممتا بنرجی گزشتہ روز جب نندی گرام میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے جا رہی تھیں تو وہ اس وقت زخمی ہو گئیں، ٹی ایم سی اور خود ممتا بنرجی کا دعوی ہے کہ ان پر حملہ کیا گیا ہے، جبکہ بی جے پی نے اس واقعہ کو ممتا بنرجی کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ممتا بنرجی نے اپیل کی ہے کہ پارٹی کارکنان امن برقرار رکھیں اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی باہر آ جائیں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ خواہ انہیں پیر میں شکایت ہو لیکن وہ مینج کریں گی اور ویل چیئر پر بیٹھ کر انتخابی تشہیر کریں گی۔

قبل ازیں، کولکاتا کے ’ایس ایس کے ایم‘ اسپتال کی جانب سے ممتا بنرجی کا ہیلتھ بلیٹنن جاری کیا گیا، جس کے مطابق ممتا بنرجی کا ایم آر آئی اسکین کیا گیا ہے۔ اسپتال کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کی حالت مستحکم ہے لیکن انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ اسپتال میں 6 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ممتا بنرجی کی صحت پر لگاتار نظر رکھے ہوئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال کے نندی گرام میں ممتا بنرجی نے گزشتہ روز اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ اس کے بعد وہ شام کے وقت انتخابی تشہیر کر رہی تھیں، قریب سوا چھ بجے ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ ممتا بنرجی کا دعوی ہے کہ کچھ لوگوں نے ان کے پیر کو دبانے کی کوشش کی، جس کے سبب گاڑی کے دروازے میں ان کا پیر دب گیا اور چوٹ لگ گئی۔ ممتا بنرجی کو دیر شام کولکاتا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا