English   /   Kannada   /   Nawayathi

وہ دِن دور نہیں جب ملک کا نام بھی بدل کر مودی پر رکھ دیاجائیگا: ممتا

share with us

:09 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ٹی ایم سی کے تعلق سے  دروغ گوئی اور بہتان تراشی  پر وزیراعظم مودی پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ممتا بنرجی  نے پیر کو رائے دہندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس مرتبہ لڑائی  بنگال کی تمام ۲۹۴؍ سیٹوں پر مودی بمقابلہ ممتا ہے۔‘‘ کورونا کے ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ پر تصویر کے حوالے سے وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ممتا نے  طنز کیا کہ ’’وہ دن دور نہیں  جب ملک کا نام بھی بدل کر مودی پر رکھ دیا جائیگا۔‘‘
 کولکاتا میں روڈ شو کے اختتام پر عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا  ہےکہ ’’ترنمول کانگریس تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی۔ ‘‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’تمام سیٹوں پر ترنمول کانگریس کے امیدواروں کو سبقت ملے گی۔‘‘وزیراعظم نے الزام لگایا کہ ’’ بنگال آکر مودی جھوٹ بولتے ہیں اور بنگال کی شبیہ کو خراب کرتے ہیں ۔‘‘ممتا بنرجی نے کہا کہ صرف انتخابات  کے موسم میں بنگال آنے والے بی جے پی لیڈران خواتین سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں کہ  وہ یہاں محفوظ نہیں ہیں۔ ٹی ایم سی سربراہ نے کہا کہ ’’وہ ہمیں خواتین کی حفاظت پر لیکچر دے رہے ہیں مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں خواتین کی کی کیا حالت ہے ۔مودی کے گجرات میں کیا ہورہا ہے۔ وہاں گزشتہ ۲؍ برسوں میں ہر روز ۴؍ آبروریزیاں   اور ۲؍ قتل ہوئے ہیں۔ ‘

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا