English   /   Kannada   /   Nawayathi

آج بھی پارلمنٹ کی کارروائی ہنگامہ آرائی کے نذر

share with us

نئی دہلی:09 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) پارلیمنٹ میں منگل کو لگاتار دوسرے دن پٹرولیم مصنوعات کی گراں فروشی کے خلاف حزب اختلاج کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کی۔ متعدد اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملہ پر التوا کا نوٹس پیش کیا اور حکومت سے بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ تاہم راجیہ سبھا چیئرمین نے ان کے مطالبہ کو نامنظور کر دیا۔ لہذا حزب اختلاف کے ارکان نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور پٹرل، ڈیزل اور گھریلو گیس سلینڈر کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی کے پیش نظر دن بھر کے لیے کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

وہیں لوک سبھا میں مہنگائی کے معاملے پر اپوزیشن نے بجٹ اجلاس کے دوسرے دن بھی آج زبردست ہنگامہ کیا، جس کے سبب وقفہ سوال کے بعد وقفہ صفر بھی متاثر رہا اور پریذائڈنگ آفیسر میناکشی لیکھی کو ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی

جیسے ہی میناکشی لیکھی نے 12 بجے ایوان کی کارروائی کا دوبارہ آغاز کیا، اپوزیشن کے ارکان ایوان کے وسط میں آکر نعرے بازی اور ہنگامہ کرنے لگے۔ پریذائڈنگ آفیسر نے ضروری دستاویزات ایوان میں پیش کیے اور ممبروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جگہ پر جائیں اور کارروائی کو آسانی سے چلنے دیں۔ ان کی اپیل پر ارکان نے توجہ نہیں دی اور ہنگامہ اور نعرے بازی جاری رہی۔ جب ہنگامہ نہ رکا تو انہوں نے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے کے محض پانچ منٹ کے دوران دوبارہ ملتوی کردی۔

اس سے قبل جیسے ہی صبح 11 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، اپوزیشن ممبران نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے۔ اسپیکر اوم برلا نے انھیں خاموش رہنے اور وقفہ سوال چلنے دینے کے لئے کہا، لیکن کسی نے بھی ان کی بات نہ مانی اور ہنگامہ کرتے رہے۔

ادھر ایوان میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے ممبروں کے خلاف ’’ڈیجیٹل‘‘ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ ہم ایوان میں جو بھی مسئلہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ ٹی وی پر نہیں دکھایا جاتا ہے۔ تمام ممبروں کے حقوق ایک جیسے ہیں لیکن ہم جو بھی کہنا چاہتے ہیں ہمیں بلیک آوٹ کردیا جاتا ہے۔ ایوان کی کارروائی کے دوران کیمرہ سب پر ہونا چاہیے‘‘۔ چودھری کے اعتراض کے جواب میں برلا نے ان سے پوچھا ’’کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم ملک کو دکھائیں کہ آپ ایوان میں ہنگامہ کر رہے ہیں؟‘‘

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بھی شور شرابے کو غلط بتایا اور کہا کہ اپوزیشن اراکین، پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں۔ شور اور ہنگامہ کرتے ہیں جو نامناسب ہے۔ اسی دوران جیسے ہی ہنگامے میں اضافہ ہوا تو اسپیکر نے ایوان کو کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا