English   /   Kannada   /   Nawayathi

اورنگ آباد میں۱۱؍ مارچ سے۴؍ اپریل تک جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان

share with us

مہاراشٹرا میں گزشتہ تین دنوں سے کورونا کے کیسز میں اضافہ درج کیاگیا ہے، گزشتہ تین دنوں سے مسلسل 10ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں ، وہیں اب گزشتہ دو دنوں سے اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن لگائے جانے کی افواہیں جاری تھیں جس کی  اتوار کی شام تصدیق ہوگئی اورضلع کلکٹر سنیل چوان نے  شام۷؍ بجے اس بات کا اعلان کردیا کہ اورنگ آباد میں۱۱؍مارچ سے۴؍ اپریل تک جزوی لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔اس لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ پریشانی ان لوگوں کو ہوگی جنھوں نے شادی بیاہ اوردیگر تقریبات کے لیے شادی خانے یا پروگرام ہال بک کررکھے ہیں۔ سنیل چوہان نے اس دوران تمام شادیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
 اپنی رہائش گاہ  پراتوار کی شام۷؍ بجے منعقدہ ایک پـُرہجوم پریس کانفرنس میں سنیل چوہان نے شادیوں پر مکمل پابندی کے فیصلےکو ایک تکلیف دہ فیصلہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے پریشانی تو ہوگی لیکن اس کے بغیر کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف رجسٹرڈ میرج کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پرانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر مکمل لاک ڈاؤن سے بچناہے تو اس جزوی لاک ڈاؤن کے دوران تمام احتیاطی تدابیرکو اختیار کریں، بصورت دیگر مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔
 لاک ڈاؤن کی تفصیلات بتاتے ہوئے ضلع کلکٹر نے واضح کیا کہ اس دوران تمام قسم کی تقریبات اور سیاسی، سماجی سرگرمیاں، جلسے جلوس اورمورچے،ریلیوں وغیر پر پوری طرح سے پابندی رہے گی۔  تمام بازار، مالس ، سوئمنگ پولس ، اسکول، کالج ، کوچنگ کلاسس  بشمول تمام تعلیمی ادارے پوری طرح  بند رہیں گے۔ صرف آن لائن کلاسس لی جا سکیں گی۔ تھیٹرس ، اور تمام خانگی دفاتر بھی بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی جادھوواڑی منڈی کل سے ایک ہفتہ کے لیے مکمل طور پر بند کی جا رہی ہے۔
 سنیل چوہان نے بتایا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر، طبی (میڈیکل) شعبہ سے متعلق تمام سہولتیں جاری رہیںگی۔ نیز اخبار کی ترسیل ، دودھ ، بھاجی ترکاری،  پیٹرول پمپ ، تمام ٹرانسپورٹ( حمل و تقل) ، کارخانے، اور اشیائے ضروریہ کی دوکانیں، کرانہ دوکان کھلی رہیں گی۔ اس کے علاوہ گوشت، چکن کی دوکانیں اور بنک اور پوسٹ آفس بھی کھلے رہیں گے۔ لیکن انہیں کووڈ کے پروٹوکول اور تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا ہوگا اور ہر۱۵؍ دن بعد انھیں کووڈ کا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ضلع کلکٹر نے یہ بھی واضح کیا کہ اس دوران ہر ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور ان دو دنوں میں کوئی بھی سرگرمی نہیں ہو گی۔  انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد شہر کی صورتحال کا پوری طرح اور گہرائی سے جائزہ لینے اور تمام متعلقہ شعبہ جات کے سربراہوں اور ماہرین ، محکمہ صحت کےافسران سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد کمیٹی  نے جزوی لاک ڈاوؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ۱۵؍ فروری کے بعد سے شہر میں کورونا متاثرین کی تعداد لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہے اور اب شہر میں کورونا  متاثرین کی تعداد۳؍ ہزار ہو چکی ہے۔ اسکے علاوہ گزشتہ دو دنوں سے ہر روز۳۷۵؍ نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا