English   /   Kannada   /   Nawayathi

عائشہ کے نئے خط سے سنسنی خیز انکشاف

share with us

:07 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)آمعاملے کی سماعت احمدآباد کی میٹرو پولیٹن میجسٹریٹ کورٹ میں ہوئی، جہاں عائشہ کے شوہر عارف خان کو 3 دن کی ریمانڈ کے بعد دوبارہ آج میٹرو پولیٹن کورٹ پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران عائشہ کے وکیل اور ان کے اہل خانہ کو عائشہ کا لکھا ہوا ایک خط بھی دستیاب ہوا ہے جو اس کیس میں ایک اہم رول ادا کر سکتا ہے۔

دراصل 25 فروری 2021 کو احمدآباد کے سابر متی ندی میں کود کر خود کشی کرنے والی 23 سالا عائشہ کے شوہر عارف خان کو پولس نے راجستھان سے گرفتار کیا تھا اور احمدآباد میٹرو پولیٹن کورٹ نے عارف کو 3 روز کے لیے پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم سنایا تھا۔ اس کے بعد پولس کی تحقیقات کے دوران عائشہ کے شوہر عارف کا موبائل فون پولیس کو برامد ہوا ہے جس میں 72 منٹ کی کال ریکارڈنگ بھی موجود ہے جس سے عائشہ نے مرنے سے قبل عارف سے بات چیت کی تھی جس میں عارف نے عائشہ سے کہا تھا کہ' مرنا ہے تو مرجا اور مجھے ویڈیو بھیج دینا'۔

اس تعلق سے عائشہ کی پیروی کرنے والے وکیل ظفر خان پٹھان نے کہا کہ' آج میٹرو پولیٹن کورٹ میں عارف کی ریمانڈ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد عارف کو پیش کیا گیا تھا، اس موقع پر پولس نے عارف کو مزید ریمانڈ میں رکھنے کا مطالبہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عارف کو مزید تحقیقات کے لیے جیل بھیج دیا گیا'۔ انہوں نے کہا کہ ' ہمیں عائشہ کے ہاتھوں لکھا ہوا ایک خط بھی ملا ہے جس کی زبان ہندی ہے اور تحریر انگریزی یعنی رومن میں ہے۔ اس میں عائشہ نے اپنے شوہر عارف سے کہا ہے کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں، تم نےمجھ پر غلط الزام لگایا۔ میرا نام کسی غیر کے ساتھ جوڑا، مجھے چار چار دنوں تک بھوکا رکھا، مجھے پریشان کیا، جو میں نے نہیں کیا اس کی مجھے سزا دی'۔

انہوں نے کہا کہ' اس خط کو مزید تفتیش کے لیے ایف ایس ایل میں بھیجا جائے گا۔ عارف اور عائشہ ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے اور انسٹاگرام سےان کی چیٹنگ شروع ہوئی تھی، بعد میں دونوں کی شادی کردی گئی تھی اس لیے عائشہ کی شادی زبردستی عارف سے کرانے کی جو غلط خبر گردش کر رہی ہے وہ محض افواہ ہے'۔

تاہم عائشہ کے والد لیاقت علی مکرانی نے کہا کہ' کورٹ میں آج عارف کو پیش کیا گیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ عارف کو پھانسی نہ دی جائے بلکہ عمر قید کی سزا دی جائے تاکہ وہ زندگی بھر جیل میں تڑپے اور اس نے عائشہ کے ساتھ جو کیا اس کا اسے احساس ہو'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا