English   /   Kannada   /   Nawayathi

۱۶ فروری سے جموں کشمیر کا دورہ کرے گا یورپی وفد

share with us

جموں:14 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)قریب 25 ارکان پر مشتمل ایک یورپی وفد 16 فروری سے تین روزہ دورہ پر جموں و کشمیر آ رہا ہے۔ باوثوق ذرائع نے اتوار کے روز یو این آئی کو بتایا کہ قریب 25 ارکان پر مشتمل ایک یورپی وفد 16 فروری سے تین روزہ دورہ پر جموں و کشمیر پہنچنے والا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ وفد 16 فروری کو جموں میں قیام کرے گا جبکہ 17 اور18 فروری کو کشمیر میں رہے گا۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ وفد جموں و کشمیر کے لفیٹننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر متعلقین کے ساتھ ملاقات کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی نمائندے وفد کو جموں و کشمیر کی سیاسی، تازہ سیکورٹی صورتحال اور دیگر امور کے بارے میں جانکاری فراہم کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی وفد کا یہ دورہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر تجویز کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا