English   /   Kannada   /   Nawayathi

پارلیمانی کمیٹی مشرقی لداخ میں ایل اے سی کا دورہ کرے گی

share with us

:13 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)پارلیمنٹ میں دفاع سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع نے مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ فوجی تعطل کے درمیان  لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پروادیٔ گلوان اورپینگانگ جھیل سمیت متنازع سبھی  چار پانچ  پوائنٹس کا دورہ کرنے کا قرارداد  پیش کیا ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین جویل اوراؤں نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں کو یہ  اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ۹؍ فروری کو دفاع سے متعلق قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں کچھ ممبروں نے تجویز پیش کی کہ کمیٹی لداخ میں ایل اے سی کا دورہ کرے۔ تمام ممبران نے اس پر اتفاق کا اظہارکیاتھا۔ اوراؤں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسپیکر کو ایک تجویز بھیجی گئی ہے اور وزارت دفاع کی منظوری کے بعد یہ کمیٹی ۱۵؍ مئی کے بعد وہاں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے ممبران وادیٔ گلوان ، دیپسانگ ، پینگانگ لیک ، وادی لُبرا وغیرہ کے چار پانچ  پوائنٹس   کا دورہ کریں گے جہاں ہماری فوج اور چینی فوج آمنے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے اس دورے کے دوران کمیٹی ایل اے سی پر فوج کی تیاری ، انفراسٹرکچر کی پوزیشن اور سرحدی تحفظ سے متعلق تمام امور کا قریب سے جائزہ لے گی اور ایک رپورٹ تیار کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی ۹؍ فروری کو ہونے والی اس میٹنگ میں موجود نہیں تھے جس میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا۔ اس دورے کے دوران گاندھی کے جانے  کے بارے میں پوچھے جانے پر اوراؤں نے کہا کہ تمام ممبران جو ۲۱؍ ممبروں کی کمیٹی میں جانا چاہیں گے  ہیں وہ  سبھی جاسکیں گے۔
پارلیمنٹری کمیٹی کے دورے کے پیچھے حالات کے بارے میں جب سوال کیا گیا تو اوراؤں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹری کمیٹی چاہے تو دورہ کر سکتی ہے۔  پہلے ہی ناتھو لا پر چینی سرحد ،بنگلہ دیش کی سرحد  اور جنوبی حصہ کا دورہ کرچکی ہے،اس میں کوئی غیر فطری بات نہیں ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا