English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی این سی آر میں انٹرنیٹ خدمات معطل ، ٹکیت بولے بدامنی پھیلانے والے سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والےلوگ

share with us

:26 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کسان ٹریکٹر پریڈ میں اہونے ور ایک کسان کی موت واقع ہونے کے بعد دہلی - این سی آر کے کئی علاقوں میں نظم و نسق کی صورت حال کو قانون میں رکھنے کی غرض سے انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔

وزارت داخلی امور نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق سنگھو، غازی پور، ٹیکری، مکربا چوک، نانگلوئی اور ان سے ملحقہ علاقوں میں 26 جنوری کو رات 23.59 بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں گی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کسان تحریک ان کے ہاتھ سے نکل گئی ہے بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہ، ’’ہم بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والے لوگوں کو جانتے ہیں، ان کی پہچان کر لی گئی ہے۔ یہ لوگ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں جوکہ تحریک کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔‘‘

کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن نے کہا، ’’آج کی پُر تشدد جھڑپوں میں کئی افراد کا زخمی ہونا تشویش کا باعث ہے۔ لیکن اہم فکر یہ ہونی چاہئے کہ آج کے بعد پورے ملک کے کسانوں میں جارحانہ ذہنیت والی قیادت کو تقویت مل جائے گی۔ نرمی دکھانے والے لیڈران کے ہاتھ سے تحریک ہی نکل جائے گی۔ متکبر حکومت نے ایسا کیوں ہونے دیا؟‘‘ اجے ماکن نے ’تینوں کالے قانون واپس لو‘ کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا