English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال : الیکشن سے قبل ہی حالات بگاڑنے کی کوشش ، گولی مارو کا نعرہ لگانے والے بی جے پی کے تین کارکنان گرفتار

share with us

مغربی بنگال:21 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق مغربی بنگال پولیس نے آج ایک روڈ شو کے دوران متنازعہ نعرہ ’’گولی مارو۔۔۔۔کو‘‘ کے نعرے لگانے کے الزام میں بی جے پی کے ہوگلی ضلع یوتھ ونگ کے سربراہ سریش ساہو سمیت پارٹی کے تین کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ روڈ شو بی جے پی میں نئے شامل ہونے والے لیڈر سوویندو ادھیکاری، سابق ریاستی وزیر اور ترنمول کانگریس کے لیڈر، نے ترتیب دیا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ سال مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے دہلی میں شہریت ترمیمی قانون مخالف مظاہرین کے خلاف یہ نعرہ استعمال کیا تھا۔

یہ واقعہ کولکاتا میں حکمران ترنمول کانگریس کی ایک ریلی میں یہ نعرہ سنائی دینے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بی جے پی کارکنوں نے بدھ کے روز مغربی بنگال کے ہوگلی ضلع میں پارٹی کے ایک پروگرام میں یہ نعرہ لگایا تھا، جس کے بعد ضلعی پولیس نے از خود مقدمہ درج کیا اور انھیں گرفتار کرلیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تینوں گرفتار افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سامک بھٹاچاریہ نے پارٹی کو اس واقعے سے دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریلی کے شرکا کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے گستاخانہ نعروں کی توثیق نہیں کرتا ہے۔

پچھلے ایک سال میں یہ تیسرا موقع ہے جب کولکاتا میں ’’گولی مارو‘‘ کا نعرہ لگایا گیا ہے۔ 2 مارچ کو امت شاہ کی ریلی کی طرف جانے والے بی جے پی کے حامیوں نے بھی یہ نعرہ لگایا تھا۔ جس کے بعد کم از کم چار افراد کو بعد میں ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے انتخابات میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کے درمیان کڑا مقابلہ ہوسکتا ہے، کیوں کہ بی جے پی نے اشارہ کیا ہے کہ ریاست میں ہونے والے انتخابات اس کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں امن وامان کی صورت حال خراب ہوئی ہے، جب کہ ٹی ایم سی نے بھگوا جماعت پر فرقہ وارانہ سیاست میں ملوث ہونے اور غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا