English   /   Kannada   /   Nawayathi

تانڈو کے ہدایتکار علی عباس ظفر کو نوٹس دینے یوپی پولس پہونچی ممبئی !

share with us

:21 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ویب سیریز تانڈو ریلیز ہونے کے بعد سے ہی سرخیوں میں مسلسل بنی ہوئی ہے۔ وہیں، آج اترپردیش پولیس کی دو ٹیمیں ممبئی میں واقع علی عباس ظفر کے رہائش گاہ پر تفتیش کے لیے پہنچی۔ حالانکہ وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

اترپردپیش پولیس اہلکار انیل کمار سنگھ نے کہا کہ وہ یہاں ویب سیریز تانڈو کے ہدایتکار علی عباس ظفر کو نوٹس دینے آئے تھے لیکن وہ گھر پر موجود نہیں ہے۔ اسلئے لکھنؤ آکر اپنا بیان درج کروانے کے لئے ان گھرکے باہر نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ لکھنؤ پولیس کی ٹیم نے بدھ کے روز لکھنؤ کے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ویب سیریز تانڈو بنانے والوں کے خلاف درج کیئے گئے مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں ممبئی کمشنر آف پولیس (سی پی) کے دفتر سے رابطہ کیا تھا۔

وہیں، تانڈو کے ہدایت کار علی عباس ضفر نے منگل کے روز انکشاف کیا کہ شو کے اداکاروں اور عملے نے امیزون پرائم ویڈیو پر مبنی ویب سیریز میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس سے لوگوں کے مذہبی احساسات کو ٹھیس نہ پہنچے۔ ظفر نے ٹویٹر پر 'تانڈو' کے کاسٹ اور عملے کی طرف سے ایک بیان شیئر کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی ٹیم کا کسی ذات ، نسل ، برادری یا مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا