English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریلی ہر حال میں نکلے گی ، اگر مگر کی ضرورت نہیں ، کسانوں کی دہلی پولس کو دوٹوک ،

share with us

:18 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کسان لیڈران نے آج دہلی پولیس کے ساتھ 26 جنوری کی مجوزہ ٹریکٹر پریڈ کے حوالہ سے میٹنگ کی، جس میں کسان لیڈران نے پریڈ نکالنے کا اعادہ کیا۔ کسان لیڈران نے دو ٹوک الفاظ میں پولیس افسران سے کہا کہ ٹریکٹر پریڈ دہلی کے اندر باہری رنگ روڈ پر ہی نکالی جائے گی اور اس میں کسی اگر مگر کی ضرورت نہیں ہے۔

دہلی پولیس کے افسران نے کسانوں سے گزارش کی تھی کہ وہ دہلی کے باہر ٹریکٹر پریڈ نکال لیں، مگر کسان لیڈران نے ان کی بات نہیں مانی۔ اس مسئلہ پر کل پھر سے میٹنگ ہوگی۔ دہلی پولیس کے افسران نے فی الحال یہ واضح نہیں کیا ہے کہ کسانوں کو ٹریکٹر پریڈ نکالنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔

بھارتیہ کسان یونین (لکھوال) پنجاب کے جنرل سکریٹری پرمجیت سنگھ نے کہا ’’ہم دہلی کی سرحدوں پر پھنس گئے ہیں۔ ہم نے خود ان سرحدوں پر بیٹھنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، ہمیں دہلی میں داخل ہونے سaے روک دیا گیا ہے۔ ہم امن و امان میں خلل ڈالے بغیر پرامن طور پر ریلی نکالیں گے۔ ہم اپنے آئینی حق کو استعمال کریں گے اور ہم دہلی میں ضرور داخل ہوں گے۔‘‘

یہ اعلان سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے کہ کسانوں کی مجوزہ ٹریکٹر ریلی امن و امان کا معاملہ ہے اور یہ فیصلہ کرنے کے لیے دہلی پولیس پہلی اتھارٹی ہے کہ کس کو قومی دارالحکومت میں داخل ہونے دیا جائے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں بنچ نے کہا ’’ہم آپ کو نہیں بتائیں گے کہ کیا کرنا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ پولیس کو معاملے سے نمٹنے کا تمام اختیار ہے۔

عدالت سنٹر کی طرف سے ٹریکٹر یا ٹرالی مارچ یا کسی بھی طرح کے احتجاج کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست کی سماعت کررہی تھی۔ حکومت نے 26 جنوری کی تاریخی اور آئینی اہمیت کا حوالہ دیا تھا اور استدلال کیا تھا کہ اس دن ہونے والی رکاوٹیں قومی شرمندگی کا باعث ہوں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا