English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسان تحریک کے حامی کئی افراد کو این ائی اے نے بھیجا نوٹس ، کسان تنظیمیں شدید برہم ،

share with us

:18 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کسانوں کے مظاہرہ میں  شامل یا ان کی حمایت کرنے والے  ۴۰؍ افراد کو  این آئی اے کا نوٹس ملنے پر سخت   برہمی ظاہر کرتے ہوئے کسان تنظیموں  نے حکومت پر ظالمانہ طرز عمل اپنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک سے غداری کے معاملے میں پوچھ تاچھ کیلئے جن لوگوں کو نوٹس ملا ہے ان میں لوک بھلائی انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے صدر بلدیو سنگھ سرسا  اور پنجابی اداکار  دیپ سدھو شامل ہیں۔ سرسا حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکروں  میں کسانوں کی ٹیم کا حصہ ہوتےہیں۔ 
ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کرنے کا عزم
  سنگھو بارڈر پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کسان لیڈر شیو کمار ککا نے حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں  کی حمایت کرنے والوں کو ٹارچر کررہی ہے۔ دوسرے کسان لیڈر درشن پال سنگھ نے کہا ہے کہ ’’این آئی اے نےان لوگوں کے خلاف کیس درج کرنا شروع کردیا ہے جو احتجاج کا حصہ ہیں یا پھر مظاہرہ کی حمایت کررہے ہیں۔ کسانوں کی تمام یونینیں اس کی مذمت کرتی ہیں۔ ہم اس کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کریںگے۔ 
 ٹریکٹر پریڈ ہوگی، قومی پریڈ کو متاثر نہیں کریں گے
 اس بیچ کسانوں نے اعلان کیا ہے کہ ۲۶؍ جنوری کو جشن یوم جمہوریت کے موقع پر وہ ہر حال میں ٹریکٹر ریلی کا اہتمام کریں گے اوریہ ریلی دہلی میں ہوگی ، اس میں ایک ہزار سے بھی زیادہ ٹریکٹر شامل کیے جائیں گے ۔ اس معاملے پر  سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل ایک روز قبل اتوار کو  ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب کسی بھی صورت میں تحریک کو روکا نہیں جائے گا اور ۲۶؍ جنوری کو ٹریکٹر ریلی بھی ہوگی ۔ 
  کسانوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ جب کوئی بس نہیں چل رہا ہے تو اب کسانوں پر ظلم و زیادتی شروع کر دی گئی ہے ۔ میٹنگ کے بعد کسانوں نے یہ بھی کہا کہ شر پسند عناصر کی کوشش ہے کہ وہ ۲۶؍ جنوری کو ہماری پریڈ خراب کریں ۔ ہم ۲۶؍ جنوری کو دہلی کے اندر پریڈ کریں گے ۔

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا