English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی پولیس نے 13 روہنگیا مسلمان کو حراستی کیمپ بھیجا

share with us

:18 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)دہلی پولیس نے 13 روہنگیا مسلمان کو غیر قانونی طور پر دہلی میں مقیم رہنے کے الزام میں پکڑ کر حراستی کیمپ بھیج دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تمام افراد بغیر کسی دستاویز کے دارالحکومت میں مقیم تھے۔ان تمام روہنگیا مسلمانوں کے خلاف دہلی کے پٹپڑ گنج اور اتم نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

حراست میں لیے گئے 13 افراد میں سے 6 کی ایف آئی آر پٹپڑ گنج میں تو وہیں، 7 کے خلاف اتم نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی تب تک تمام ملزمین کو حراستی کیمپ میں رکھا جائے گا۔

مشرقی دہلی کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ غیر ملکی علاقائی رجسٹریشن آفس سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر آنند وہار کے علاقے سے 6 روہنگیا افراد کو حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سبھی یہاں ٹرین سے اتر کر دہلی کے مختلف علاقوں میں جانے والے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ بغیر دستاویزات کے بھارت میں مقیم ہیں۔ ان سب کے خلاف پٹپڑ گنج پولیس اسٹیشن میں فارن ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ان سب کو حراستی کیمپ بھیج دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا