English   /   Kannada   /   Nawayathi

متھرا شاہی عیدگاہ معاملہ ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

share with us

متھرا کی شاہی عیدگاہ پر کرشن جنم بھومی کا دعوی کرتے ہوئے اس کے ملکیت کا مطالبہ کرتے ہوئے دائر درخواست پر آج متھرا ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران ایک گھنٹے بحث ہوئی۔ جس میں شاہی عیدگاہ کمیٹی کے وکیل کے اعتراض کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ عدالت اس معاملے میں دیر شام تک فیصلہ دے سکتی ہے۔

25 ستمبر کو کرشن بھکت رنجنا اگنی ہوتری نے  ملکیت کا مطالبہ کیاتھا، جس کی سماعت آج عدالت میں ہوئی۔

سری کرشن جنم بھومی سیوا سنستھان، شاہی عیدگاہ کمیٹی، سنی وقف بورڈ اور سری کرشن سیوا ٹرسٹ کو مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔ مدعا علیہ کے وکلاء نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپنا اپنا وکالت نامہ داخل کیا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت پیر کو ملتوی کردی گئی ہے۔

شاہی عیدگاہ کمیٹی کے ایڈووکیٹ تنویر احمد نے جنم بھومی کیس سے متعلق ڈسٹرکٹ کورٹ عدالت میں ایک اعتراض درج کیا تھا اور کہا تھا کہ نچلی عدالت نے جنم بھومی کیس کو پہلے ہی خارج کردیا ہے، لہذا اپر کورٹ میں سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔ لہذا اس کیس کو خارج کیا جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 1968 کو کٹرا کیشو دیو مندر کی زمین کا سمجھوتہ شری کرشن جنم استھان سوسائٹی کے ذریعے کیا گیا۔ 20 جولائی 1973 کو یہ زمین ڈکری کی گئی تھی، ڈکری 12 منسوخ کرنے کے مطالبے کو لے کر سینیئر ڈویژن جج کی عدالت میں عرضی دائر کی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا