English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویکسین لگوانے کے ۲۴ گھنٹوں میں وارڈ بوائے کی موت ، اہل خانہ نے ویکسین کو ٹہرایا ذمہ دار

share with us

مرادآباد:18 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) اترپردیش کے شہر مراد آباد میں ویکسین کے سلسلے میں ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ کیونکہ ایک 46 سالہ صحت کارکن کا ضلع اسپاتل میں انتقال ہو گیا ہے۔ وارڈ بوائے مہیپال سنگھ کو 16 جنوری کو ضلع اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اس کے بعد مہیپال سنگھ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ کل ضلع اسپتال میں دم توڑ گئے۔

لواحقین کا الزام ہے کہ مہیپال سنگھ کو کورونا کا ٹیکہ لگانے قبل اس کا طبی معائنہ نہیں کیا گیا تھا۔ مہیپال سنگھ کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے آئے مراد آباد کے چیف میڈیکل آفیسر ایس سی گرگ نے کہا ہے کہ مہیپال سنگھ کا سینہ جکڑا ہوا تھا اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

نیوز پورٹل اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق وارڈ بوئے مہیپال سنگھ کے بیٹے نے کہا کہ مجھے اس ویکسین کے سبب موت کی وجہ معلوم ہو رہی ہے۔ جو بھی لوگ ٹیکے لگوا رہے ہیں، میں ان لوگوں کو اس کا ذمہ دار مانتا ہوں۔ اسی دوران، مہیپال کے ایک اور رشتہ دار نے کہا کہ ان کی موت کورونا ویکسین کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پہلے حالت اتنی خراب نہیں تھی، ویکسین لگانے سے پہلے ان کا طبی معائنہ نہیں کیا گیا تھا۔

ضلع مراد آباد میں کورونا ویکسین کے 6 مراکز قائم کیے گئے ہیں، کورونا ویکسینیشن شروع ہونے کے دن 100 -100 صحت کارکنان کو کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگایا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ یہاں کچھ ایسے افراد بھی کورونا کا ٹیکہ لگوانے کے لئے آئے تھے جو کورونا وبا کے پھیلاؤ کے دوران اس موذی انفیکشن سے متاثر ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا