English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی کے مسلم کامیڈین کو ہندو تنظیم نے پٹائی کے بعد کیا پولس کے حوالے ، ہندو دیوی دیوتاوں کے خلاف نازیبا تبصرہ کا الزام

share with us

اندورمیںایک شومیں وزیر داخلہ امیت شاہ اور ہندو دیوی دیوتاؤں  کے تعلق سے نازیبا تبصرہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہندورکشک نامی تنظیم نے جمعہ کو ممبئی سے تعلق رکھنے والے کامیڈین منور  فاروقی کی پہلے پٹائی کی پھرانہیں  پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے فاروقی سمیت ۵؍ افراد کو اس معاملے میں گرفتار کرلیا ہے۔  
 پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شوکا انعقاد شہر کے ۵۶؍ دکان علاقے میں واقع  ’منرو کیفے‘میں کیا گیا تھا۔ بی جےپی کی ایم ایل اے مالنی لکشمن سنگھ گوڑکے ۳۶؍ سالہ بیٹے ایکلویہ سنگھ گوڑ کی شکایت پر  منور فاروقی کو حراست میں لیاگیا ہے۔ فاروقی جن کاآبائی وطن گجرات ہے، اپنے شو کے دوران  اکثر اپنا تعلق ڈونگری  سے بتاتے ہیں۔ ایکلویہ گوڑ ایک سامع کی حیثیت سے منور فاروقی کے شو میں گئے تھےجہاں انہوں نے شو پر اعتراض کیا اور ہنگامہ مچا کر پروگرام کو روکنے پر مجبور کردیا۔   پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی رات ہی شکایت کی بنیاد پر منور فاروقی اور ۴؍ دیگر مقامی افراد کو حراست میں لے لیاگیاتھا جنہیں بعد میں گرفتار کرلیاگیا۔ گوڑ کے تعلق سے الزام ہے کہ انہوں نے اپنے حامیوں  کے ساتھ منور فاروقی کی پٹائی کی اور پھر پولیس  اسٹیشن میں لے جاکر یہ شکایت کی کہ انہوں  نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق  اڑایا ہے۔اپنے الزام کی تائید میں انہوں نے ایک ویڈیو بھی پولیس کو دیا ہے۔  
 ایکلویہ گوڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ منور فاروقی پہلے بھی اپنے پروگراموں میں دیوی دیوتاؤں کا مذاق بناتے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب منرو کیفے میں پروگرام منعقد ہونے کی خبر ملی تو ٹکٹ لے کر وہ اپنے  کچھ ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچ گئے تھے  اور جب انھوں نے دیکھا کہ گودھرا واقعہ میں مارے گئے کارسیوکوں پر منور فاروقی تبصرہ کر رہے ہیں تو ان کی پٹائی کی گئی۔ منور فاروقی کو ہند رکشک تنظیم کے کارکنان پکڑ کر تھانے لے گئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا