English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعظم مودی نے کہا :کوونا مکت بھارت کا راستہ ہوگیاصاف

share with us

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کی دو ویکسین کے ہنگامی استعمال کو آج باضابطہ طور پر منظوری مل گئی، جس سے کورونا کی ٹیکہ کاری کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہندوستان میں کورونا ویکسین کے لئے چل رہا لمبا انتظار ختم ہو گیا۔ کووڈ-19 ویکسین کو منظوری فراہم ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ اور بھارت بائیو ٹیک کو ڈی سی جی آئی کی منظوری ملنے کے بعد ہندوستان کے ’کورونا سے پاک قوم‘ بننے کا راستہ صاف ہو گیا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کہا، ’’ہر ہندوستانی کو اس بات پر فخر ہوگا کہ جن دو ٹیکوں کو ہنگامہ طور پر استعمال کے لئے منظوری دی گئی ہے وو دونوں ہندوستان میں ہی تیار کئے گئے ہیں۔ یہ آتم نربھر بھارت کے خواب کو شرمدہ تعبیر بنانے کے لئے ہمارے سائنسدانوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جس کی بنیاد میں رحم دلی اور خدمت خلق کا جذبہ موجود ہے۔‘‘

پی ایم مودی نے کہا، ’’مخالف حالات میں بھی بہترین کاموں کے لئے ہم ڈاکٹروں، طبی اہلکارں، سائنسدانوں، پولیس اہلکاروں، صفائی ملازمین اور تمام کورونا وارئیرز کو شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم کئی لوگوں کی جان کی حفاظت کرنے کے لئے ہمیشہ ان کے ممنون رہیں گے۔‘‘۔

قبل ازیں، ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) ڈاکٹر وینو گوپال جی سومانی نے آج اس بارے میں معلومات فراہم کرائیں۔ انہوں نے بتایاکہ سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے بھارت بایو ٹیک کی کوویکسین اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووڈ شیلڈ کے ہنگامی استعمال سے سلسلے میں کی گئی اپنی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کی شفارشات کو منظوری دے دی ہے۔

ڈاکٹر سومانی نے بتایاکہ سی ڈی ایس سی او کی اس کمیٹی میں کئی موضوعات شامل ہیں۔ اس کمیٹی نے جمعہ اور ہفتے کے روز میٹنگ کی تھی اور اپنی تین سفارشات پیش کی تھیں۔ ان سفارشات میں دو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیئے جانے اور ایک تیسرے مرحلے کے معیار کے تجربے کے لئے کیڈیلا ہیلتھ کیئر کو منظوری دیئے جانے سے متعلق تھی۔ ان تینوں سفارشات کو منظوری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت بایو ٹیک کوویکسین اور سیرم انسٹی ٹیوٹ کی کووڈ شیلڈ دو ڈوز میں دی جانے والی ویکسین ہے جبکہ کیڈیلا ہیلتھ کیئر کی تیار کردہ ویکسین تین ڈوز والی ہے۔

ڈاکٹر سومانی نے کہا کہ پونے کی ویکسین بنانے والی کمپنی ایس آئی آئی نے دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ ٹکنالوجی کی منتقلی کے ذریعہ ’کوویشیلڈ‘ تیار کی ہے۔ اس کمپنی نے بیرون ملک 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 23745 رضاکاروں پر کیے گئے کلینیکل ٹرائلز کے بارے میں ڈیٹا پیش کئے، جس میں ویکسین کے محفوظ ہونے، اس کی اثر دار ہونے اور انٹی باڈی تیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی جانکاری تھی۔ کوویشیلڈ 70.42 فیصد موثر پائی گئی۔

اس کے بعد سیرم انسٹی ٹیوٹ کو ملک میں 1600 افراد پر دوسرے اور تیسرے مرحلے پر انسانی ٹرائل کی اجازت دی گئی۔ اس ٹرائل کے آخری نتائج بھی سیرم انسٹی ٹیوٹ نے پیش کیے ہیں۔ ان تمام نتائج کو اچھی طرح سے غور کرنے کے بعد، سی ڈی ایس سی او کی ماہر کمیٹی نے کچھ ریگولیٹری شرائط کے ساتھ ہندوستان میں کووڈشیلڈ کے استعمال کی سفارش کی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ ایس آئی آئی کی طرف سے ملک میں کی جا رہی ٹیسٹنگ ابھی جاری رہے گی۔

کوویکسین، کووڈ شیلڈ اور کیڈیلا ہیلتھ کیئر کے ذریعہ تیار کی جاری ویکسین تینوں کو دو سے آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں رہنے کی ضرورت ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا