English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیکری پر لگے حلال کے بورڈ سے بھی ہندو تنظیموں کو دقت !

share with us

:02 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ہندوتنظیم کے کچھ ممبرس کی جانب سے ”غیرحلال“ چیزوں کی مانگ کرتے ہوئے سامان واپس لرنے کے بعد یہ واقعہ پیش آیاجبکہ دوکاندار نے کہاکہ ان کے پاس صرف حلال کھانا دستیاب ہے۔

ہندو ایکیا ویدی(ہندو متحدہ فرنٹ) کی جانب سے دباؤ کے بعد کیرالا کے ایرناکولم ضلع میں”موڈی“نامی بیکری پر لگے”حلال“ کے سائن بورڈ کو زبردستی نکلوادیاگیا۔اس معاملہ میں دائیں بازو تنظیم کے چاراراکین کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے جبکہ ان سبھی کو ضمانت بھی مل گئی ہے 

مذکورہ تنظیم  کے صدر ارون اروند اور سکریٹری دھنیش پربھاکرن کی دستخط پر مشتمل ایک نوٹس جو 28دسمبر کے روزدوکان کو بھیجی گئی تھی‘ اس میں انہوں نے الزام لگایاکہ اس طرح کا مظاہرہ مذہب کی بنیاد پر کھانے کے ساتھ امتیازی سلوک ہے اور یہ چھوت اچھوت کے مماثل ہے اس کے علاوہ جرم بھی ہے۔

سوشیل میڈیا پر یہ نوٹس خوب گشت کرتی ہوئی بھی دکھائی دی ہے۔

ہندوتنظیم کے کچھ ممبرس کی جانب سے ”غیرحلال“ چیزوں کی مانگ کرتے ہوئے سامان واپس کرنے کے بعد یہ واقعہ پیش آیاجبکہ دوکاندار نے کہاکہ ان کے پاس صرف حلال کھانا دستیاب ہے۔

اس نوٹس میں الٹی میٹم بھی دیاگیاہے کہ سات دنوں کے اندر ”حلال“ کا بورڈ نکال دیں ورنہ بیکری کے بائیکاٹ اور احتجاج منظم کرنے کی یہ تنظیم تیاری کرچکی ہے۔

نوٹس ملنے کے فوری بعد مذکورہ بیکری نے بورڈ ہٹادیاہے۔پراکاکاڈو بلاک کی نئی پنچایت کے صدر ٹی وی پرتیش ایل ڈی ایف نے کہاکہ وہ واقعہ کے متعلق انہیں آگاہی نہیں ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ حلال سائن بورڈ ہٹانے کا مطالبہ ناقابل قبو ل ہے اور اس میں معاملے پر غور کیاجائے گا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا